مولوی اور بچے
فرض کریں آپ کے گھر کے کسی کمرے میں دو چارپائیوں کی گنجائش ہے تو کیا آپ مولوی سے پوچھنے جائیں گے کہ قبلہ کیا میں اس کمرے میں تین چارپائیاں گھسیڑ لوں؟ یا ایک برتن میں دو کلو دودھ کی گنجائش ہو تو کیا آپ مولوی سے پوچھیں کہ آیا کہ برتن مذکور میں تین کلو دودھ ڈلوالیں، جی نہیں، بالکل نہیں، کیونکہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کمرے اور برتن کی کپیسٹی سے زیادہ چیز ڈالنے سے اس کا کیا نتیجہ نکلے گا۔ یہاں تک کہ اگر مولوی آپ کو کہے کہ دو چارپائیوں والے کمرے میں تین گھسالیں یا دو کلو کپیسٹی والے برتین میں تین کلو دودھ ڈال لیں تو آپ کبھی بھی اس کی بات نہیں مانیں گے۔
لیکن یہی مولوی جب آپ سے کہتا ہے کہ رزق دینا اللہ کا کام ہے، آپ اس کا نام لے کر دھنا دھن بچے جنتے جائیں اور سڑکوں، گلیوں، چوکوں ، چوراہوں میں پھینکتے جائیں تو آپ اس کی بات بلا چون و چراں مان لیتے ہیں اور یہ بھی نہیں سوچتے کہ کیا آپ کے پاس اتنے بچوں کی پرورش کے وسائل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان میں غربت ، بے روزگاری، بیماری انتہا کو پہنچ چکی ہے۔
پاکستان کے تمام بڑے بڑے دانشور پاکستان کے مسائل پر بڑی بڑی دانشوریاں بھگارتے ہیں، لیکن پاکستان کے سب سے بڑے مسئلے آبادی میں اندھا دھند اضافے کو آج تک کسی نے چھیڑا تک نہیں۔ آج آبادی میں اس اضافے سے کتنے مسائل جنم لے رہیں ، کچھ اندازہ بھی آپ کو؟ زیر زمین پانی کہاں سے کہاں چلا گیا ہے، یہاں تک کے پینے کے قابل بھی نہیں رہا، رہنے کے لئے گھر سکڑتے سکڑتے مرغی کے دڑبے بن چکے ہیں، سڑکوں پر انسانوں کے ریلے سیلاب کی مانند پھررہے ہیں، ہسپتالوں میں کھڑا ہونے کی جگہ نہیں، ایک ایک ڈاکٹر کئی کئی سو مریضوں کے علاج پر تعینات ہے ، وہ علاج کیا خاک کرے گا،۔
اور یہ آبادی میں اضافے کا سب سے زیادہ ذمہ دار غریب آدمی ہے، جو خود پر بھی ظلم کرتا ہے اور اپنے بچوں پر بھی، بچوں پر بچے پیدا کرتا جاتا ہےاور آبادی ، غربت، بیماری میں اندھا دھند اضافہ کرتا جاتا ہے، اور اس معاملے میں حکومت بھی بے بس ہے، حکومت کچھ کرنا چاہے تو ملاحضرات مذہب کی ڈھال بنا کر کھڑے ہوجاتے ہیں،اپوزیشن کا تو یہ مسئلہ ہی نہیں، میڈیا بھی اس معاملے میں خاموش ہے۔
دنیا میں قریباً دو سو کے قریب ممالک ہیں اور پاکستان آبادی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہے، سوچیے اگر ہماری آبادی اتنی نہ ہوتی تو کتنے مسائل سے ہماری جان چھوٹی ہوتی۔
تمام فورم ممبران اور فورم انتطامیہ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کو ضرور زیرِ غور لائیں یہ تمام مسائل سے اہم مسئلہ ہے۔
Last edited by a moderator: