مولویوں کی اقسام

Status
Not open for further replies.

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
محترم و نا محترم قارئین ،خوش قسمتی ،بد قسمتی ،یا پھر اتفاق سے اگر آپ میری یہ تحریر پڑھ رہے ہیں اور آپ نے اسے پڑھنے کا فیصلہ عنوان دیکھ کر کیا ہے ،تو یقینا' آپ محبت ،ہمدردی ،یا پھر '' دھلائی'' کے لائق ہیں ، کیوں کہ مولوی سے دلچسپی مولوی کو ہی ہوسکتی ہے یا پھر کسیمولوی کو ،یا مولبیوں کے ڈسے ہوئے کو ، مولوی تو یقینا' آپ جانتے ہی ہونگے وہ شخص جو مسائل دین سے واقف ہو پڑھا لکھا ، فقیہہ، اور فاضل آدمی ، یہ محبت کے لائق ہوتا ہے ،جبکہ مولبی اس شخص کو کہتے ہیں جو ان پڑھ جاہل یا پھر پڑھا لکھا جاہل ، مسائل دین سے ناواقف اور مکمل طور پر ہی '' فاضل '' ہو ، اسے '' دھ لائی '' کی ضرورت ہوتی ہے ، جبکہ اسکے ڈسے ہوئے قابل ہمدردی ہوا کرتے ہیں ،


پچھلے زمانوں میں مولوی کم اور عام لوگ زیادہ ہوتے تھے ،آج کل عام لوگ کم اور مولوی زیادہ ھوگیے ہیں ،دراصل برساتی مینڈکوں کی طرح ہر جگہ پھدکتے مولیانہ شکل کے یہ لوگ مولوی نہیں مولبی ہوا کرتے ہیں ، آپ نے سنا ہی ہوگا نیم حکیم خطرہ جان نیم ملا خطرہ ایمان . یہی وہ ملا ہیں جنھیں ہم مولبی کہتے ہیں ،


جو مولوی ہوتا ہے اس کے اندر انسان اور انسانیت سے محبت رہتی ہے اور جو واقعی انسان ہو اسے '' مولبی '' سے نفرت ہوجاتی ہے ، حضرت انسان جتنا پرانا ہے مولوی اور مولبی بھی اتنے ہی پرانے ہیں ،بلکہ شاید اس سے بھی پہلے کے جب زمین پر آتشی مخلوق کا بسیرا تھا ، وقت کے ساتھ ساتھ '' مولبیانہ انداز بھی ارتقائی مراحل سے گزرتا ہوا آج اکیسویں صدی میں نیا روپ اختیار کرگیا ہے ،بلکہ مولبی کا کوئی ایک روپ نہیں ہوتا مولبیانہ روپ اتنے زیادہ ہیں کہ ٹھیک سے تمام کا بیان ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے ،

آج ہم قدیم اور جدید '' مولبیوں '' کی کچھ اقسام بیان کرینگے ،

نمبر ایک ڈسکو مولوی ،
ڈسکو مولوی جدید دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے ، عجیب سا مضحکہ خیز حلیہ ،گلے میں دوپٹہ یا '' پٹے '' ٹائپ کا کوئی رنگین رومال ، کرتا تو اس اہتمام سے پہنا جاتا ہے گویا اس کے علاوہ باقی تمام لباس حرام ہوں ، ڈسکو مولوی بڑا ہی نٹ کھٹ واقع ہوتا ہے ،یہ باجی باجی کہہ کر ''مستورات '' سے کچھ یوں بے تکلفانہ انداز میں خطاب کرتا ہے کہ کئی مستورات ''مستور '' نہیں رہتیں ،
ڈسکو '' مولبی '' نعت گانوں کے انداز میں ایسے جھوم کر پڑھتا بلکہ گاتا ہے کہ سننے والوں پر وجد طاری ہوجاتا ہے ،اور سامعین عالم وجد میں ''مولبی '' اور '' سندری بائی '' کے درمیان فرق بھول جاتے ہیں ، پھر وہی کوٹھے کا منظر ہوتا ہے ، دولت ہوتی ہے ، فرق ہوتا ہے تو بس اتنا کہ دولت یہاں جن قدموں میں پڑی ہوتی ہے ان میں گھنگرو نہیں ہوتے ،

نمبر دو نجومی '' مولبی ''
یہ والے مولبی صاحب خاص کر خواتین میں بہت ہی زیادہ مقبول ہوتے ہیں ، نوکری کا مسلہ ہو ، چٹ منگنی پٹ بیاہ کی بات ہو ، گھریلو ناچاقی کا معاملہ ہو ، شوہر دوسری عورت پر فریفتہ ہو ، یا پھر آپ محبوب کو اپنے قدموں میں چاہیں ، نجومی ''مولبی ' صاحب کی خدمات حاضر ہیں ، یہ الگ بات کہ اکثر اوقات شوہر کو قبضے میں کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین ان مولبیوں کے قبضے میں چلی جاتی ہیں ، ان ''مولبیوں نے تمام عبادات خاص کر نمازیں معاف کروا رکھی ہیں ،اور خود کو مکمل طور پر ''خدمت خلق ''کیلئے وقف کر رکھا ہے ، نجومی ''مولبی '' کمال کے مکار ہوتے ہیں اور غضب کے کمینے بھی ، یہ مکار زیادہ ہوتے ہیں کہ کمینے اس بات کا فیصلہ گیارہ ممالک کی پولیس کو مطلوب ڈان کو پکڑنے کی طرح مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ،


نمبر تین کمرشل '' مولبی ''
کمرشل مولبی خاص مواقوں پر اپنے فن مولبیانہ کے اظہار میں ماہر ہوتا ہے ، اسے تمام برگزیدہ ہستیوں کی تاریخ پیدائش و تاریخ وفات زبانی یاد ہوتی ہے ، اور موقع مناسبت کے حساب سے ان کا عرس خوب اہتمام سے منعقد کرتا ہے . اگر بدقسمتی سے کوئی مہینہ اسطرح کے کسی واقعے یا سانحے سے محروم ہو تو یہ دور دراز علاقے کا اپنا کوئی ''سائیں مست قلندر بابا '' دریافت کرکے اسکے چہلم عرس کے مواقع پیدا کرلیتا ہے ، عوام کو ٹوپی پہنانے کیلئے اسے ہری نیلی پیلی کالی یا کسی بھی رنگ کی پگڑی پہننے یا پہنے رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں ، پگڑیوں کا بیوپار کرتے ان مولبیوں کو حقیقی معنوں میں دین فروش کہا جاسکتا ہے ،


میڈیائی '' مولبی ''
میڈیائی مولبی میں ایک اچھی اداکارہ کی تمام خصوصیات بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں ، یعنی یہ میڈیا میں ان رہنے کے گر یا ہتکھنڈوں سے بخوبی واقف ہوتا ہے ، یہ بیک وقت ڈسکو مولبی کمرشل مولبی اور نجومی مولبیوں کی تمام خصوصیات کا حامل ہوسکتا ہے ، میڈیائی مولبیوں کی بھی دواقسام پائی جاتی ہیں ، ایک سرکاری اور دوسری قسم غیر سرکاری ،سرکاری مولبی کا کام حاضر وقت حکمران کو خلفاۓ راشدین کے ہم پلا قرار دینا ، اور غیر سرکاری مولبی کا کام خود کو وقت حاضر کا مجدد الف ثانی ثابت کرنا ہوتا ہے ، میڈیائی مولبی کا ظاہری حلیہ ''مولیانہ '' ہونا بھی ضروری نہیں .یہ کلین شیو یا فرنچ کٹ سٹائل کا حامل بھی ہوسکتا ہے ، عموما' ان کے پروگرامز کے نام 'عالم آن لائن '' قطب آپ کی خدمت میں حاضر .. ٹائپ کے ہوتے ہیں ،

ٹھیکیدار مولبی ،
ٹھیکیدار مولبی سے مراد ہرگز وہ لوگ نہیں جو ٹھیکیداری میں دونمبری کرتے ہیں ،بلکہ یہ ان لوگوں کا ذکر '' خیر '' ہے جنہوں نے جنت اور دوزخ کیلئے بھرتی کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ، قلم کی ایک جنبش سے یہ کسی کو بھی کافر قرار دیکر جہنم کا حقدار بناسکتے ہیں ، مزید کسی گناہ پر مانگی گئی معافی کو قبول کرنے نہ کرنے کا بھی یہ اختیار رکھتے ہیں ، ٹھکیدار مولبی '' نذرانہ '' ملنے پر کوا حلال یا پھر حصہ نہ ملنے پر مرغی حرام کرسکتا ہے ، آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو ٹھیکیدار مولبی کی خوشی کا خیال رکھیے ورنہ دونوں جہاں کی بربادی کے ذمہ دار آپ خود ہونگے ،

مسلکی مولبی ،
مولبیوں کی یہ قسم ٹھیکیدار مولبیوں کی تمام خصوصیات کی حامل ہوتی ہے ، شیطان کی طرح ان کی زندگی کا بھی صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے اور وہ ہے شر انگیزی ، جمعے کے خطبات پر پاپندی عائد کردی جاۓ یا پھر انہیں کسی قانون کے تحت کردیا جاۓ تو مسلکی مولبیوں کی جان پر بن سکتی ہے ،ہفتے کے تمام دن آپسی معاملات میں لوگ اگر ایک دوسرے کے قریب ہورہے ہوں ان کے درمیان بھائی چارہ پیدا ہورہا ہو تو جمعے کے روز یہ محبت کے ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کردیتے ہیں ، دانشمندوں کا کہنا ہے کہ ان کی اس عادت بد کی وجہ ان کے پیٹ کی آگ ہے لیکن بعد از مشاہدہ و تحقیق ہم نے جانا کہ یہ آگ و جلن پیٹ کی نہیں بلکہ اس جگہ پر ہوتی ہے جو ناقابل اشاعت و ناقابل بیان ہے ،

مولبیوں کی اور بھی بہت سی اقسام ہیں لیکن چونکے ہم نے ان مولبیوں اور ان کے چاہنے والوں کے درمیان رہ کر ہی کاروبار زیست کرنا ہے سو اسی پر اکتفا کرتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ آپ مذکورہ بالا تمام مولبیوں کے شر سے خود بھی بچے رہینگے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھنے کی کوشش کرینگے

تحریر : سکندر حیات
 

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
برگر یہ تو وہ لطیفہ یاد آگیا یار


ایک عورت جنت کے فرشتے سے بولی
میرا نکاح میرے دنیا والے شوہر سے کروا دو
فرشتہ بولا – نکاح تو کروا دوں گا پہلے کوئی مولوی تو جنت میں آ جائے۔
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
یہ وہ ہی مولبی حضرات ہیں جن سے میں کھلے عام بے زاری کا اظہار کرتی ہوں ..نتیجے میں ........خیر یہاں کی چھوڑیں .میرے اپنے گھر میں لوگ محفل چھوڑ کر چل دیتے ہیں .
یہ اتنے تھوک کے بھاؤ دستیاب ہیں کہ جو اینٹ اٹھاؤ اس کے نیچے سے ایک مولبی نکلتا ہے ...اور یہ ہی وہ لوگ ہیں جو پڑھے لکھے لوگوں کی دین سے بیزاری کا سبب بنتے ہیں ..
لگتا تو یہ ہے کہ اب عالم دین بننے بند ہو گئے ہیں .(bigsmile)
 

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
برگر کوئی مول ـ بی آتا ہی ہوگا تمہاری دھلائی کرنے۔ ۔ ویسے اگر پڑھنے پر ہم دھلائی کے لائق ہیں تو آپ نے تو پوری تھریڈ بناڈالی اب آپ خود ڈیسائڈ کریں آپ کس لائق ہیں۔ ۔ (bigsmile)۔ی
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
مولوی سجدے میں سر گراتا ہے
حور جنت میں کانپ جاتی ہے​

اور ٹاکر بھائی ادھر ہی رہنا ، اس تھریڈ پر اب مجاہدین حملہ اور ہو گے


سٹارٹ میں فائرنگ ہو گی اور پھر خود کش حملہ آور آجائے گے

برگر یہ تو وہ لطیفہ یاد آگیا یار


ایک عورت جنت کے فرشتے سے بولی
میرا نکاح میرے دنیا والے شوہر سے کروا دو
فرشتہ بولا – نکاح تو کروا دوں گا پہلے کوئی مولوی تو جنت میں آ جائے۔
 

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
یہ وہ ہی مولبی حضرات ہیں جن سے میں کھلے عام بے زاری کا اظہار کرتی ہوں ..نتیجے میں ........خیر یہاں کی چھوڑیں .میرے اپنے گھر میں لوگ محفل چھوڑ کر چل دیتے ہیں .
یہ اتنے تھوک کے بھاؤ دستیاب ہیں کہ جو اینٹ اٹھاؤ اس کے نیچے سے ایک مولبی نکلتا ہے ...اور یہ ہی وہ لوگ ہیں جو پڑھے لکھے لوگوں کی دین سے بیزاری کا سبب بنتے ہیں ..


لگتا تو یہ ہے کہ اب عالم دین بننے بند ہو گئے ہیں .(bigsmile)


[hilar][hilar]
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
برگر کوئی مول ـ بی آتا ہی ہوگا تمہاری دھلائی کرنے۔ ۔ ویسے اگر پڑھنے پر ہم دھلائی کے لائق ہیں تو آپ نے تو پوری تھریڈ بناڈالی اب آپ خود ڈیسائڈ کریں آپ کس لائق ہیں۔ ۔ (bigsmile)۔ی

یہ برگر ارمان والا کیسے ہو گیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
یہ برگر ارمان والا کیسے ہو گیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

یہ برگر ون ہے نوروں کا بے بی بوائے۔ ۔ شاید ان کے ارمانوں کا قیمہ نان بن چکا ہے اس لئے ارمان نک رکھ لیا ہے۔ ۔ ۔

[hilar]
 

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
یار ان مولویوں کا مقابلہ ہم کیسے کر سکتے ہیں
ان کے پاس فتووں والے زہریلے ہتھیارہیں
مذہب بدر کر دیں گے اس تھریڈ پر ہی


مولوی سجدے میں سر گراتا ہے
حور جنت میں کانپ جاتی ہے​

اور ٹاکر بھائی ادھر ہی رہنا ، اس تھریڈ پر اب مجاہدین حملہ اور ہو گے


سٹارٹ میں فائرنگ ہو گی اور پھر خود کش حملہ آور آجائے گے
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
یہ برگر ون ہے نوروں کا بے بی بوائے۔ ۔ شاید ان کے ارمانوں کا قیمہ نان بن چکا ہے اس لئے ارمان نک رکھ لیا ہے۔ ۔ ۔

[hilar]

لگتا ہے سب نے یہاں آئی ڈیز کا پوسٹ مارٹم کرنے میں ڈگری لی ہوئی ہے ..ایک مجھ معصوم کو ہی پتا نہیں چلتا کون کس بھیس میں ہے .


(serious)
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Frankly speaking our society is Ruled by mafias in every sphere where they are not going to allow anyone else to break these shackles, there is political mafia, Maulvi mafia, businessmen mafia, anchors mafia, generals mafia,
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
بات تو ٹھیک ہے آپ کی ، دیکھتے ہے اب کیا سزا تجویز کرتے ہے حضرات
:)​

برگر کوئی مول ـ بی آتا ہی ہوگا تمہاری دھلائی کرنے۔ ۔ ویسے اگر پڑھنے پر ہم دھلائی کے لائق ہیں تو آپ نے تو پوری تھریڈ بناڈالی اب آپ خود ڈیسائڈ کریں آپ کس لائق ہیں۔ ۔ (bigsmile)۔ی
 

dangerous tears

Senator (1k+ posts)
بھائی آپ کے اوپر ایک تو قادیانی اور دوسرا یہودی ایجنٹ ہونے کے دو فتوے تو پکے ہیں باقی کا کچھ کہ نہیں سکتے
 

sarbakaf

Siasat.pk - Blogger
مولبی کو کوسنے کی بجائے مسلمانوں کو اپنے گریبان میں جھانکا چاہے


دین بیزار مولوی کو دین سے بیزاری کے لیے حجت بنا کر پیش کرتے ہیں.
کتاب پڑھنا ، دین سمجھنا تو خمیر میں نہیں اس لیے مذاق اڑا کر ، ٹھٹہ لگا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش ہے کہ دنیا کے ہر مسلے کا موجد صرف مولوی ہے .


کبھی سائنس میں زوال کا سبب مولوی ، کبھی معشت میں تنزلی کا سبب مولوی ، کبھی آسمانی عذاب کا سبب مولوی ، کبھی سیاست میں خرابی کا سبب مولوی غرض کہ ہر مسلہ مولوی کا ایجاد کردہ ہے .


خود تو پارسا ثابت کرنے کے لیے یہ آسانی سے کہ دیتے ہیں کہ علماء کی کمی ہے ، آج کل عالم نہیں بن رہے ، تو جناب جہاں عالم بنتا ہے وہاں آپ کا جانا نہیں ، اور جہاں آپ پایے جاتے ہیں وہاں مولوی دستیاب نہیں.




کبھی یہ نہ پوچھئے گا کہ جناب ہمارے ملک کی تاریخ میں کتنے مولوی حکمران رہے ، یہ جو ساری کرپشن کا کاروبار گرم ہے وہ مدرسے میں پڑھے مولویوں کا ہے یا لندن ، آکسفورڈ ، پنجاب یونیورسٹی یا پاقی تدریسی درسگاہوں کے فارغ تحصیل شرفا کا ہے ؟


یہ کوئی نی بات نہیں ، ہمیشہ سے دین بیزاروں کا طریقہ رہا ہے . آپ پریشان نہ ہوں ، آج بھی اپنے والد کا جنازہ ، بیٹی کا نکاح، ماں کا ختم پڑھانے یہی مولوی دستیاب ہوتے ہیں کیوں کہ ان میں سے کوئی بھی کام یہ خود کرنے کے نہ قبل ہیں نہ اہل
 

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
ڈسکو ذاکر
نجومی ذاکر
کا بھی ذکر ہو جائے ۔۔۔۔۔۔
ذاکر تو مولبی سے چار ہاتھ آگے ہے ۔۔۔۔۔۔ دو نمبر ہے پورا۔۔۔۔ نہی نہی دس نمبری ہے ۔۔۔۔

 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)


رند بخشے گئے قیامت میں
مولوی کہتا رہا حساب حساب

:)

یار ان مولویوں کا مقابلہ ہم کیسے کر سکتے ہیں
ان کے پاس فتووں والے زہریلے ہتھیارہیں
مذہب بدر کر دیں گے اس تھریڈ پر ہی
 

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
اس تھریڈ سے شیعا قادیانی بو آرہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

عید کے دن بہت زیادہ بدبو۔۔۔۔ ۔ بہت ہی بدبو دار تھریڈ

عید کے دن بھی اپنی جہالت سے بعض نہی آسکتے ۔۔۔۔۔





 
Status
Not open for further replies.

Back
Top