barca
Prime Minister (20k+ posts)
تفرقہ بازی میں نہ پڑوایک امت بن کر رہو ،یہ تمہارا ملک ہے اس کے اچھے شہری بن کر رہو ، مولانا طارق جمیل کا بار سلونا میں خطاب
بارسلونا (ڈاکٹر قمر احسان )تفرقہ بازی میں نہ پڑوایک امت بن کر رہو ،یہ تمہارا ملک ہے اس کے اچھے شہری بن کر رہو ، ان خیالات کا اظہار مولانا طارق جمیل نے بار سلونا میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔
انہو ں نے کہا کہ اے بار سلونا میں رہنے والے پاکستانی تو یہا ں جو مر ضی میں آئے کر ،شراب بیچ ، زنا کر جھوٹ بول لیکن بخشا وہی جا ئے گا جو میرے حبیب ﷺ کے را ستہ پر ہو گا ۔باقی سب کو دوزخ کا ایندھن بننا ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ عورت ایک چھپی ہو ئی چیز ہے ننگی نہیں ہے یورپ کو کیا کہیں اب تو پاکستان میں بھی عورت اپنے آپ کو ننگا کر رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ بارسلونا میں رہنے والے پاکستانیو ں یہا ں کی حکومت کے ساتھ فراڈ نہ کرو ،ٹیکس چوری نہ کرو ،جھوٹ نہ بولو ، یہا ں کی لڑ کیو ں سے صرف پیپر ز کے حصول کے لئے شادیا ں نہ کرو یہا ں اچھے انسان بن کر رہو تم اس ملک کو چھو ڑ کر نہیں جا ؤ گے
تمہیں یورپ کی نسوار لگ گئی ہے ،تم پاکستان میں لو ڈ شیڈ نگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔انہو ں نے کہا کہ یہا ں پاکستان نہ بناؤ ایسے عالمو ں کو نہ بلاؤ جو چندے جمع کر کے چلے جا تے ہیں
اور تفرقہ بازی کو ہوادیتے ہیں ۔امت بن کے رہو ،سنی ، وہابی ، دیو بندی ، شیعہ بن کے نہ رہو ان چیزو ں نے پاکستان کو خراب کیا ہے ۔فرقہ بندی کے جراثیم یہا ں نہ پھیلاؤ ،مسجدو ں کے ساتھ مکتب بناؤ اور اپنے بچو ں کو قرآن سیکھاؤ اور جب تم اس دنیا سے جاؤ تو ایک مسلمان بن کے جا ؤ ،یہا ں بھی رہو محمدی بن کے رہو،
انہو ں نے کہا کہ میں نے اپنے دورہ یورپ میں 9ملکو ں میں خطاب کیا ہے لیکن بار سلونا میں سب سے زیادہ بڑا مجمع ہے ،اللہ تعالیٰ آپ لو گو ں کو جزا دے ۔اجتماع میں شر یک ہر فرد نمناک آنکھو ں سے تو بہ کا طلب گار رہا ۔ بعد اوقات کو ہچکیو ں کی آوازیں بھی سننے میں آئیں ، مولانا طارق جمیل خود بھی بار بار آبدیدہ ہو تے رہے ۔اس اجتماع کو المائیدہ ایس اے کے ڈائریکٹر چوہدری امتیاز وڑائچ ، پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کے صدر میا ں محمد اظہر ، میا ں محمد عمران ، قمر زبیر مرزا اور دیگر نے آر گنائز کیا تھا ۔
اجتماع کے بعد ڈاکٹر قمر احسان سے مختلف افراد نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کو جیسا سنا تھا اس سے بڑ ھ کر پایا ہے ایک شخص نے کہا کہ دل کا زنگ اتر گیا ہے ۔ مسلم کا نفر نس اسپین کے صدر را جہ مختار احمد سو نی نے کہا کہ مولانا طارق جمیل ایک پر خلوص انسان ہیں ، ان کا اخلاص ،دین سے محبت کا میابی ہے ، فیض اللہ ساہی نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کا اسٹیج چھو ڑ کر نیچے عوام میں آ کر خطاب کر نا ایک بڑا پن تھا
Last edited: