Ali.Pakistani
Senator (1k+ posts)
عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہنے پر تحریک انصاف کی لیگل کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا ہے. کمیٹی میں قاضی محمد انور، جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد، بیرسٹر حامد خان اور جسٹس (ر) شائق عثمانی شامل ہیں. کمیٹی کے رکن قاضی محمد انور نے میڈیا کو بتایا کے کمیٹی تین آپشنز پر غور کر رہی ہے،
١- تمام صوبائی ہائی کورٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں جے یو آئی کے سربراہ کے خلاف مقدمہ بازی
٢- پی پی سی کی دفعہ 499 کے تحت مولانا کے خلاف بدنامی کا مقدمہ دائر کرنا
٣- سول یا فوجداری مقدمہ دائر کرنا یا دونوں ایک ساتھ ہی
واضح رہے کے دونوں رہنماؤں کے مابین اس جنگ کا آغاز تب ہوا جب مولانا نے عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ جب کے عمران خان نے مولانا کو اسلام کے نام پر ووٹ اکھٹے کرنے کا الزام لگایا
مزید تفصیل
- Featured Thumbs
- http://13p.imghost.us/mM/mulana.png