Arslan
Moderator
لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مولانا فضل الرحمن کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے صلح کیلیے میاں منظور احمد وٹو کی پیشکش کو مسترد کردیا۔
جے یوآئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولاناامجد خان نے کہاہے کہ ہماراکسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں نظریات اورپالیسیوں کااختلاف ہے اور ہم کسی کوبھی ملک کے نظریات پرحملہ آورہونے کی اجازت نہیں دیں گے،منظوروٹومولانافضل الرحمن کی عمران خان سے صلح کرانے کے بجائے پہلے اپنی جماعت کی(ن)لیگ کے ساتھ صلح کروائیں۔
بدھ کوخصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم عمران خان سے صلح کیلیے میاں منظور احمد وٹو کی کسی بھی قسم کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں اورہمارا عمران خان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں بلکہ نظریات اورپالیسیوں کا اختلاف ہے اور جس کے ساتھ بھی ہمارا یہ اختلاف ہو گاہم جرأت کے ساتھ اُس کا مقابلہ کریں گے کوئی ہمیں عدلیہ میں جانے کی دھمکی دے کرخوفزدہ نہیں کرسکتا،ہم حق اور سچ کی جنگ لڑرہے ہیں۔
Source