موصل بھی گيا:دولت اسلاميہ کی حالت دگرگوں

Piyasa

Minister (2k+ posts)
موصل بھی گيا۔۔۔۔۔۔ دولت غير اسلاميہ کی حالت دگرگوں

_94831774_769e52e8-2b06-4750-a35e-55a729689bc3.jpg

عراقی فوج پانچ روز کے زبردست فضائی اور بری حملوں کے بعد مغربی موصل میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
شہر کے مغربی علاقے کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کرانے اور اس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پانچ روز قبل آپریشن شروع کیا گيا تھا۔
عراقی فوج نے موصل کے ایئر پورٹ کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے ایک روز قبل ہی آزاد کروایا ہے۔
اس آپریشن کے تحت فوج کو پہلے ریگستانی علاقوں سے ہوتے ہوئے کھیتوں کی جانب بڑھنا پڑا اور اب اس کے بعد زیادہ آبادی والے شہر میں داخل ہونا ہے جہاں شدید لڑائی کا امکان ہے۔
_94831775_39ce4b11-4c68-4838-a1c2-a960558e45f8.jpg



موصل کا شہر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا گڑھ رہا ہے۔ اس کے مشرقی علاقے پر فوج نے اپنا کنٹرول پہلے ہی بحال کر لیا تھا اور اب دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں نے مغربی علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
اس دوران عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے پہلی بار شام کے اندر دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے ان دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جنھیں اس نے بغداد میں بم دھماکے کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔
موصل پر زمینی حملے سے قبل عراقی فضائیہ نے شہر کے مغربی علاقوں پر بھی زبردست بمباری کی تھی۔
فوجی کارروائی کی قیادت کرنے والے ایک کرنل نے بی بی سی کو بتایا یہی وہ جگہ ہے جہاں اب اصل جنگ شروع ہوگی۔
جنگ زدہ علاقے میں بی بی سی کے نامہ نگار کوئینٹین سومرولے، جو علاقے کی پولیس سے رابطے میں ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کے مقام سے لوگوں کا ایک چھوٹا گروپ شہر کے اندر داخل ہوا ہے۔ وہ ایک بکتر بند بلڈوزر اور دیگر اسی طرح کی گاڑیوں میں سوار ہوکر داخل ہوئے ہیں اور ان پر گولیوں سے حملے بھی ہو رہے تھے۔
بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ تنگ گلیوں اور زیادہ آبادی والے علاقے میں، اگلے دور کی لڑائی کہیں زیادہ شدید ہوسکتی ہے۔
اس دوران مقامی رہائشیوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے فضا سے پرچے پر چھپے پیغامات گرائے گئے ہیں اور انھیں فوری طور پر حملے کے لیے خبردار کیا گيا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ نے مغربی موصل کے علاقے میں پھنسے عام شہریوں کی زندگیوں اور ان کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Source link: http://www.bbc.com/urdu/world-39078923
 
Last edited by a moderator:

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
Re: موصل بھی گيا۔۔۔۔۔۔ دولت غير اسلاميہ کی حا&

sochnay kee baat hai, wahan se bhaag kay kahan aaey gay?

afghanistan se bhagay tou shaam gaey, ab shaam se wapis yehaa naa aajein.
 

saqiwa

MPA (400+ posts)
Re: موصل بھی گيا۔۔۔۔۔۔ دولت غير اسلاميہ کی حا*

اس میں عراقی فوج کا کوئی کمال نہیں۔ امریکہ اور اسرائیل جب چاہیں گے اس داعش کو دوبارہ اسی عراق میں عراقیوں فوجیوں کے پیچھے لگا دیں گے اود آگے آگے عراقی فوج ہوگی اور پیچھے پیچھے پہلے کی طرح داعش۔۔ لیکن۔۔ اس وقت امریکہ اور اسرائیل نے داعش کو افغانستان اور بعد ازاں کشمیر میں استعمال کرنا ہے اس لئیے اب عراق میں داعش کی ضرورت نہیں ۔۔ اسی لئیے عراقی فوج کو فتح پر فتح حاصل ہو رہی ہے ورنہ چند ہفتے پہلے تک یہی عراقی فوج تھی اور ان کے پیچھے یہی داعش تھی۔۔
کاش کہ مسلمان اب بھی سمجھ جائیں کہ اس کے دوست کون ہیں اور دشمن کون!!!۔
 

ahmedameen786

Politcal Worker (100+ posts)
Re: موصل بھی گيا۔۔۔۔۔۔ دولت غير اسلاميہ کی حا&

sochnay kee baat hai, wahan se bhaag kay kahan aaey gay?

afghanistan se bhagay tou shaam gaey, ab shaam se wapis yehaa naa aajein.


یہ واپس اسی جگہ گھسیں گے جہاں سے نکلے تھے

 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: موصل بھی گيا۔۔۔۔۔۔ دولت غير اسلاميہ کی حا*


انکے امریکی ابے نے ان کو افغانستان جانے کا حکم دیا ہے

تاکہ پاکستان پر اسلامی چڑھائی کی جا سکے

سارے ملا انکا انتظار کر رہے ہیں کہ کب ہماری حکومت آتی ہے
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
BTW who is giving weapons to ISIS? USA was just providing humanitarian AID to ISIS. Is there any other country providing humanitarian AID to them?
 

Piyasa

Minister (2k+ posts)
Re: موصل بھی گيا۔۔۔۔۔۔ دولت غير اسلاميہ کی حا&

sochnay kee baat hai, wahan se bhaag kay kahan aaey gay?

afghanistan se bhagay tou shaam gaey, ab shaam se wapis yehaa naa aajein.

آپ جن کی بات کرہے ہيں وہ القائدہ ہۓ۔ افغانستان ميں وہ طالبان سے مل کر افغانيوں کا جينا حرام کئيے ہوۓ ہيں۔ دولت غير اسلاميہ کے پھڈّے ہوتے رہتے ہيں ان کے ساتھ۔
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)
Re: موصل بھی گيا۔۔۔۔۔۔ دولت غير اسلاميہ کی حا*

اس میں عراقی فوج کا کوئی کمال نہیں۔ امریکہ اور اسرائیل جب چاہیں گے اس داعش کو دوبارہ اسی عراق میں عراقیوں فوجیوں کے پیچھے لگا دیں گے اود آگے آگے عراقی فوج ہوگی اور پیچھے پیچھے پہلے کی طرح داعش۔۔ لیکن۔۔ اس وقت امریکہ اور اسرائیل نے داعش کو افغانستان اور بعد ازاں کشمیر میں استعمال کرنا ہے اس لئیے اب عراق میں داعش کی ضرورت نہیں ۔۔ اسی لئیے عراقی فوج کو فتح پر فتح حاصل ہو رہی ہے ورنہ چند ہفتے پہلے تک یہی عراقی فوج تھی اور ان کے پیچھے یہی داعش تھی۔۔
کاش کہ مسلمان اب بھی سمجھ جائیں کہ اس کے دوست کون ہیں اور دشمن کون!!!۔


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آپ کی راۓ کو قابل فہم يا منطقی دليل نہيں قرار ديا جا سکتا۔ يہ تو "ميں نا مانوں" والی صورت حال لگتی ہے۔ آپ اپنی راۓ کا خود تنقيدی جائزہ ليں۔ کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں اسلامی ممالک ميں قريب تمام حکومتيں اور دنيا بھر ميں سينکڑوں کی تعداد ميں عالمی قائدين جو داعش کی جانب سے عمومی طور پر دنيا بھر کے ليے اور خصوصی طور پر مسلم دنيا کو لاحق دہشت گردی کے حوالے سے امريکی خدشات اور تحفظات کو سمجھتے بھی ہيں اور اس کی تائيد بھی کرتے ہيں، محض ہماری کٹھ پتلياں ہيں؟

کيا آپ دنيا بھر ميں موجود حکومتوں اور مسلم قائدين کے ليے اتنا کم احترام رکھتے ہيں؟

کيا داعش کی جانب سے عراق اور شام ميں جاری حقيقی تباہ کاريوں اور انسانی جانوں کے ضياع کو محض "امريکی ہوا" قرار دے کر نظرانداز کر دينا عقلمندی ہے؟

امريکی حکومت کو اس بات کی کوئ خواہش نہيں ہے کہ وہ خطے ميں جاری تنازعات ميں مداخلت کرے يا شام اور عراق ميں بے گناہ شہريوں کو قتل کرے۔

منطق اور ناقابل ترديد حقائق کی روشنی ميں يہ دعوی بالکل غلط ہے کہ دہشت گردی اور داعش جيسی تنظيموں کا وجود محض امريکی اختراع ہے اور اس کا حقيقت سے کوئ تعلق ہی نہيں ہے۔


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

saqiwa

MPA (400+ posts)
مسٹر شانزے خان۔ پہلے تو مبارک آپ کو کہ آپ کو بہت اچھی نوکری ملی ہے امید ہے آپ کی یہ نوکری ھمیشہ کے لئیے ہوگی اور اس سے دینوی و دنیاوی فوائد حاصل کر سکے گے۔ آمیں ثما آمین۔۔
سب سے پہلے تو میں آپ کی اس بات کا جواب دینا چاہوں گا کہ میرے دل میں کسی بھی مسلمان حکمران کی ایسی کوئی خاص عزت نہیں سوائے اس بات کہ۔۔ کہ ہمارے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قوم کے سرداروں کی عزت کرو۔ بس اس لحاظ سے میرے دل میں ان اس حد تک عزت ہے اس سے زیادہ نہیں۔۔
دوسری بات یہ کہ آپ کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ پر ایسی کیا افتاد آ پڑی کہ پاکستان جیسے غریب ملک کے سوشل میڈیا پر آکر آپ اپنی صفائیاں پیش کر رہے ہیں ؟ ۔
عراق میں اگر صدام کو مارنا تھا تو اس کے لئیے دس لاکھ انسان کیوں قتل ہوئے؟ ۔
لیبیا میں اگر قذافی کو مارنا تھا تو اس کے لئیے ڈیڑھ لاکھ انسانوں کو کیوں قتل کیا گیا؟۔
عراق میں جب داعش دو سو نئے ٹیوٹا ڈالوں کے ساتھ اپنے ہزاروں کارکنوں کو لے سفر کرتی تھی تو کہاں تھا آپ کا ڈیپارٹمنٹ؟ جب بھی فلسطین کو علیحدہ ملک تسلیم کرنے کی آواز آتی ہے آپ اس کو ویٹو کر دیتے ہیں۔ کیا فلسطینی انسان نہیں؟ ان کا حق نہیں کہ وہ آزاد پیدا ہوئے آزادی سے جئیں؟۔
اجیت دیول کہتا ہے کہ پاکستان کو ہم پاکستان کے اندر دہشت گردی کر کے ختم کریںنگے کیا آپ کا جمہوری ملک ہونے کے ناطے فرض نہیں بنتا کہ آپ اس کھلی دہشت گردی کے خلاف آساز اٹھائیں؟۔
کشمیر میں ایک لاکھ سے اوپر انسانوں کو قفل کیا گیا۔ تیس ہزار عورتوں کی آبرو ریزی کی گئی۔ دس ہزار کشمیریوں کو جیلوں میں اذیت دے کر قتل کیا گیا۔ تین ہزار عورتوں کو اعوا کے بعد ان کا اجتماعی ریپ کر کے ان کی لاشوں کو غائب کر دیا گیا۔ یہ سب کچھ آپ کے ڈپارٹمنٹ اور اقوام متحدہ کی جمہوریت کے نیچے ہو رہا۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کی آواز ان انسانوں کے حق میں اتنی جلدی کیوں نہیں اٹھتی جتنی جلدی آپ نے اس پوسٹ کاجواب دیا؟۔
برائے مہربانی غریب ممالک کے سوشل میڈیا پر جا کر لوگوں کو ۔ یو ایس ڈپارٹمنٹ ۔ کا نام لکھ کر نہ ڈرائیں ۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس نئے فرعونی طریقے سے آپ لوگوں کی آواز دبا دیں گے۔۔
 

saqiwa

MPA (400+ posts)
Re: موصل بھی گيا۔۔۔۔۔۔ دولت غير اسلاميہ کی حا*

دراصل آپ اس طرح یہ دیکھ رہے ہیں کہ کس ملک میں کس شخص کے کیا خیالات ہیں؟ تاکہ آپ ایسے لوگوں کو قابو کر سکیں۔ میں سمجھتا ہوں اس سے آپ اس دنیا کو مزید غیر محفوظ بنائیں گے۔ اگر واقع آپ چاہتے ہیں کہ دنیا کے سامنے آپ کا خوبصورت چہرہ آئے تو آپ کو چائیے کہ پہلے ان قوموں کے ساتھ انصاف کریں جن کو ظلم سے دبا گیا ہے تاکہ ایسی قومی آپ کی ممنون ہوں۔ احسان مند ہوں۔آپ ان ہر رعب جمانے کی بجائے ان کی دلجوئی کریں ان کے ساتھ انصاف کریں ان کی انصاف کے حصول میں مدد کریں چاہے ایسی قوم کسی بھی خطے۔ کسی بھی ملک اور کسی بھی رنگ ونسل ذور مذہب سے تعلق رکھتی ہو۔۔ والسلام
 

Xiggs

Chief Minister (5k+ posts)
Re: موصل بھی گيا۔۔۔۔۔۔ دولت غير اسلاميہ کی حا*


انکے امریکی ابے نے ان کو افغانستان جانے کا حکم دیا ہے

تاکہ پاکستان پر اسلامی چڑھائی کی جا سکے

سارے ملا انکا انتظار کر رہے ہیں کہ کب ہماری حکومت آتی ہے


Intezar kerte kerte mer jayengai...

Mullah Fazloo, Sami and ludhianvi pakistan mai daesh ki hakoomat ke intezar mai bethay hain

Plain.JPG
 

aazad.mubassir

Minister (2k+ posts)
Re: موصل بھی گيا۔۔۔۔۔۔ دولت غير اسلاميہ کی حا*

اور یورپ سے گۓ ہوۓ جہادی بھی واپس گھر جاکر یورپ کو شامیوں کو پناہ دینے کی سزا دے سکیں


انکے امریکی ابے نے ان کو افغانستان جانے کا حکم دیا ہے

تاکہ پاکستان پر اسلامی چڑھائی کی جا سکے

سارے ملا انکا انتظار کر رہے ہیں کہ کب ہماری حکومت آتی ہے
 

Piyasa

Minister (2k+ posts)
Re: موصل بھی گيا۔۔۔۔۔۔ دولت غير اسلاميہ کی حا*

اور یورپ سے گۓ ہوۓ جہادی بھی واپس گھر جاکر یورپ کو شامیوں کو پناہ دینے کی سزا دے سکیں


مشکل ہۓ۔ دنيا کی تمام حکومتيں چوکنّا ہوچکی ہيں۔ اب يہ جہاد کے نام پر اور خون نہيں بہا سکتے۔
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)
کیا آپ کا جمہوری ملک ہونے کے ناطے فرض نہیں بنتا کہ آپ اس کھلی دہشت گردی کے خلاف آساز اٹھائیں؟۔۔۔


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

جہاں تک عالمی دہشت گردی کا تعلق ہے تو صرف امريکی حکومت ہی نہيں بلکہ عالمی براداری کا مشترکہ موقف ہے کہ کوئ بھی تنظيم يا گروہ جو مذہبی نعروں اور آزادی کی تحريک کی آڑ ميں دانستہ بے گناہ شہريوں کو ہلاک کرے، اسے کسی بھی طور ايسی مصدقہ اور قانونی سياسی اکائ کے طور پر تسليم نہيں کيا جا سکتا ہے جو جائز مطالبات اور اہداف کے حصول کی کوشش کر رہی ہے۔

يہ ايک جانی مانی حقيقت ہے کہ قريب تمام ہی بدنام زمانہ دہشت گرد تنظيميں چاہے وہ القائدہ ہو، داعش، ٹی ٹی پی يا ان سے منسلک ديگر گروہ دانستہ طور پر علاقائ تنازعات کو تشدد، افراتفری اور بربادی کے ذريعے اپنی تخريبی سوچ کی تشہير کے ليے استعمال کرتے ہيں، تا کہ اپنے تسلط کو عوامی سطح پر بڑھايا جا سکے۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ کشمير اور فلسطين سميت دنيا کے دیگر عالمی تنازعات کے نتيجے ميں بے شمار انسانی جانوں کا زياں ہو چکا ہے۔۔ ليکن کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ اگر امريکہ يا کوئ بھی دوسرا فريق تمام فريقین پر ان کی مرضی اور اتفاق راۓ کے بغير کوئ حل مسلط کرنے کی کوشش کرے تو اس صورت میں پائيدار اور طويل المدت امن کا خواب پورا ہو سکتا ہے؟

کشمير اور فلسطين سميت ديگر علاقائ اور عالمی تنازعات اور دہشت گردی کی موجودہ لہر ميں اہم ترين فرق يہ ہے کہ تمام عالمی برادری بشمول پاکستان کے اس حقيقت کا ادارک بھی رکھتی ہے اور اس کو تسليم بھی کرتی ہے کہ دہشت گردی ايک عالمی عفريت ہے جس کا خاتمہ تمام فريقین کے ليے اہم ہے۔ اس کے مقابلے ميں ديگر تنازعات میں فریقين کے مابين اختلافی موقف اور نقطہ نظر کا ٹکراؤ ہے


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)
عراق میں جب داعش دو سو نئے ٹیوٹا ڈالوں کے ساتھ اپنے ہزاروں کارکنوں کو لے سفر کرتی تھی تو کہاں تھا آپ کا ڈیپارٹمنٹ؟


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں آپ کو ياد دلا دوں کہ امريکی افواج سال 2011 ميں عراق سے نکل گئ تھيں۔ اس تناظر ميں کس منطق کے تحت عراق ميں داعش کے منظرعام پر آنے کے ليے امريکہ کو مورد الزام قرار ديا جا سکتا ہے، کيونکہ جب يہ تنطيم علاقے ميں اپنے قدم جما رہی تھی تو اس وقت تو امريکی فوجی وہاں موجود ہی نہيں تھے؟

يہ نشاندہی بھی ضروری ہے کہ امريکہ نے ہميشہ سے اس حوالے سے خدشات بھی ظاہر کيے ہيں اور اجتماعی سطح پر ايسی مشترکہ کاروائيوں کی ضرورت کو بھی اجاگر کيا ہے جن کے ذريعے دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کے ساتھ اس پرتشدد سوچ کا سدباب کرنا مقصود ہو، جو اس عالمی خطرے کا موجب بنتی ہے جو آج داعش کی شکل ميں دنيا کے سامنے موجود ہے۔

داعش کی پرتشدد کاروائيوں کے ليے امريکہ کو الزام دينے کی روش کے برعکس حقيقت يہی ہے کہ امريکہ نے ہميشہ مالی تعاون اور لاجسٹک اسپورٹ کے ذريعے ايسی مشترکہ عالمی کاوشوں ميں کليدی کردار ادا کيا ہے جو اس پرتشدد سوچ اور نظريے کے خاتمے کے ليے کی گئ ہيں جو کچھ راۓ دہندگان کے مطابق کسی بھی طور خطے ميں ہمارے مفادات اور اہداف کے حصول ميں معاون ہو سکتا ہے۔

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

Sher Dil

Councller (250+ posts)
Re: موصل بھی گيا۔۔۔۔۔۔ دولت غير اسلاميہ کی حا*

مشکل ہۓ۔ دنيا کی تمام حکومتيں چوکنّا ہوچکی ہيں۔ اب يہ جہاد کے نام پر اور خون نہيں بہا سکتے۔

https://tribune.com.pk/story/1344516/daish-leader-admits-defeat-iraq/

اس خبر کے مطابق بغدادی نے اپنی شکت قبول کرلی اور اپنے جیلوں کو بھاگنے یا اپنے آپ کو ختم کرنے کا سجيشن دیا ہے۔
 

Back
Top