موبائل بیلنس میں مزید کٹوتی،اب صارفین کو 100روپےڈلوانے پر کتنا بیلنس ملےگا؟

load-mobile.jpg


موبائل صارفین کیلئے تحفہ،100 روپے ڈلوانے پرصرف72.80 روپے بیلنس ہی ملے گا

پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو دیا منی بجٹ کے ذریعے مہنگائی کا تحفہ، موبائل صارفین کیلئے تو مزید کٹوتی کردی گئی اب سو روپے کا بیلنس ڈلوانے پرصرف72.80 روپے ہی مل سکیں گے،یعنی وفاقی حکومت کے منی بجٹ میں ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کیے جانے سے 100 روپے کا بیلنس چارج کرنے والے صارفین کو اب 72.80 روپے کا بیلنس ملے گا۔

منی بجٹ کی تجویز کے مطابق اب صارفین کے 100 روپے کے بیلنس میں سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے کی کٹوتی ہوگی،جو اس سے قبل 9 روپے 10 پیسے ہوتی تھی،سیلز ٹیکس کی مد میں صارفین 100 روپے کے بیلنس پر بدستور 14 روپے 80 پیسہ ادا کریں گے۔

اس طرح منی بجٹ کے بعد ٹیلی کام صارفین سے 100 روپے کے بیلنس پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 27 روپے 20 پیسے کا ٹیکس وصول کیا جائے گا، منی بجٹ سے قبل صارفین کو 100 روپے کے بیلنس پر 76 روپے 10 پیسہ کا بیلنس ملتا تھا۔

جنوبی ایشیا میں پاکستان کا شمار ٹیکسوں کی شرح کے لحاظ سے دوسرے سرفہرست ملک میں کیا جاتا ہے،منی بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس بڑھنے سے پاکستان میں ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا،ایڈوانس ٹیکس ایڈجسٹ کرایا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں 187 ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ صارفین ہیں جن کا تعلق کم آمدن والے طبقہ سے ہے اور یہ طبقہ ریٹرن جمع نہیں کرواتا اس لیے یہ صارفین ودہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ بھی نہیں کراسکتے،وفاقی حکومت نے 21-2020 کے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیا تھا۔

دوسری جانب حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن ٹیکس خسارہ پورا کرنے کے لیے موبائل فون صارفین پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا،گزشتہ روز پیش ہونے والے منی بجٹ میں ، 150 اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
اچھا ہے

لوگوں کے پاس موبائل پر وقت ضائع کرنے کے علاوہ کوئی کام رہ ہی نہیں گیا

میرے بس میں ہو تو پچاس ساٹھ فیصد ٹیکس لگا دوں
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
bajaye baray businessmen say tax collect karny k, sirf ghareeb aur aam aadmi ko lootna hay, inteha hay nalaiqi ki, yeh wohi party hay jo kehti thi k ameeron say tax alyn gay aur ghareebon ko dayn gay