منیٰ میں حاجیوں کی جان بچانے پر پاکستانی رضاکار کو بھارتی حکومت کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا, خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر نے حج کے دوران پچاس ڈگری میں مکہ میں بطور رضاکار خدمات انجام دیں,آصف نے بھارت سے آئے عازمین حج کی خدمت کی اور ان کی جان بچانے میں بھی پیش پیش رہے۔
بھارتی وزیر برائے اقلیتی امور کرن ریجیجو نے بھی آصف کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا، اپنے خط میں کہا آپ کی وجہ سے منیٰ میں بھارتی شہریوں سمیت بہت سے حجاج کرام کی جان بچ گئی۔
آپ کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جبکہ بہت سے لوگ آپ کے نقش قدم کی پیروی کریں گے۔
آصف بشیر کا کہنا تھا کہ بھارتی قونصل جنرل جدہ نے کہا ہے کہ وہ انہیں انڈین ایوارڈ ’جیون رکشا‘ کے لیے بھی نامزد کریں گے,بی بی سے گفتگو میں آصف نے بتایا کہ حج کے دوران بحیثیت رضا کار ان کا کام پاکستان سے جانے والے حجاج کی رہنمائی کرنا تھا، لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ شدید گرم موسم میں لوگ بڑی تعداد میں بے ہوش یا نڈھال ہو رہے ہیں، تو انہوں نے مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔
آصف نے بتایا کہ 10 ذوالحجہ کے روز شیطان کو کنکریاں مارنے والے دن موسم شدید گرم تھا، اسی دن آصف نے سڑکوں پر لاشیں دیکھی، جنہیں دیکھ کر خود آصف کے بھی ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے، تاہم حوصلہ کرتے ہوئے انہوں نے ساتھی رضاکاروں کے ساتھ لوگوں کی جان بچانے کا فیصلہ کیا۔
آصف اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے 26 افراد کو ریسکیو کیا گیا تھا، تاہم 26 میں سے 9 افراد جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیق سے جا ملے تھے
بھارت سے آئے حجاج کرام آضف کو پاکستانی بجرنگی بھائی جان کہہ کر بلاتے تھے، بہت سے حجاج نے تو ’منیٰ کے فرشتے‘ کا لقب بھی دیا ہے۔