منظر نامے

xafiro

MPA (400+ posts)
2981352056.jpg

منظر 1
انیس سو ستتتر کے الیکشن کا نتیجہ آ چکا ہے ہر دلعزیز رہنما جناب بھٹو الیکشن جیت چکے ہیں الیکشن سے پہلے ملک کی تمام دوسری جماعتیں یہ بات جان چکی تھیں کہ بھٹو کو ہرانا نہ ممکن ہے اسلیے ان سب نی بھٹو کے خلاف ایک مشترکہ محاز بنایا تھا جاسکا نام "متحدہ قومی اتحاد" رکھا گیا ۔ مشترکہ محاز نے نتیجہ ماننے سے انکار کر دیا ہے اور بھٹو کے خلاف احتجاج اور سازشوں کے سلسلہ شروع ہو چکا ہردلعزیز بھٹو کے خلاف جو کردار سرگرم ہیں انہیں ذہن میں رکھیں یہ کردار اگلے کسی منظر میں پھر نظر آئیں گیں ۔نمایا کردار ہیں جماعت اسلامی ،اے این پی ،جمعیت علماء اسلام ، مسلم لیگ ۔

منظر 2
متحدہ قومی محاز ضیاءالحق کے ساتھ مل کر بھٹو کو پھسانے میں کامیاب ہو گیا،ضیاء کون ؟ ضیاء وہ شخص جسے بھٹو نے خوشامد کی بنیاد پر بہت سے دوسرے قابل جرنیلز کو نظر انداز کر کے ملک کا جرنل بنایا ہے ۔ بھٹو پر قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔فیصلے کا دن ہے ملک کی سب سے بڑی عدالت کھچا خچ بھری ہوئی نصرت بھٹو امید بھری نظروں سے پروفیسر غفور ،محمود مفتی ،عبدلوالی خان ، نواب زادہ نصراللہ خان کی طرف دیکھتی ہیں کہ شاید ان میں کوئی آگے بڑھ کر بھٹو کے حق میں گواہی دے ، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا عدالت اپنا فیصلہ سنا دیتی ہے اور ایک بہت بڑا لیڈر پھانسی پر جھول جاتا ہے۔

منظر 3
انیس سو اناسی امریکہ بہادر کو افغان جنگ میں پاکستان کی ضرورت پڑ جاتی ہے ملا ملٹری اتحاد کی مانو لاٹری نکل آئی ۔ ایک طرف ضیاء کو اپنی حکومت کو آب حیات پلانے کو موقع ملتا ہے تو دوسری طرف ملاؤں کو جہاد برآمد کرنے کا۔ ڈالروں کی ریل پیل ہو جاتی ہے جگہ جگہ جہادی کارخانے لگاۓ جاتے ہیں پوری دنیا سے جہادی پکڑ پکڑ کر اس جنگ میں جھونک دئیےجاتے ہیں ۔ روس ٹوٹ جاتا ہے دنیا میں طاقت کا توازن بگڑ جاتا ہے اور امریکی بہادر واحد سپر پاور کی صورت دنیا پر مسلط ہو جاتا ہے ۔سینکڑوں مجاہدین اپنی جان سے جاتے ہیں لیکن ڈھونڈنے سے بھی جماعت اسلامی یہ جمیعت علماء اسلام کے قابل ذکر رہنما کا نام ان شہیدوں کی فہرست میں نہیں ملتا ۔ضیاء کا طیارہ تباہ ہو جاتا ہے ،حجروں سے محلوں تک پہنچ جانے والے ملا خد کو یتیم اور بے روزگار محسوس کرنے لگتے ہیں ۔

منطر4
ضیاء چلا جاتا ہے اور اپنے پیچھے لسانیت(ایم کیو ایم)،لے پالک نواز شریف انتقام میں بجھی بے نظیر افغان مہاجرین کی بڑی تعداد اور ملا ملٹری اتحاد چھوڑ جاتا ہے جسے بے نظیر کی حکومت کسی طور بھی قبول نہیں یہاں تک کہ انیس سو ترانوے میں مولانا فضل الرحمان فتویٰ جاری فرماتے ہیں کہ اسلامی ملک میں عورت کی حکومت جائز نہیں ۔مولانا کے تعارف کے لیے یہی کافی ہے کہ مذہب کو سیاسی تڑکہ یہ سیاست کو مذہبی تڑکہ کیسے لگانا ہے انسے بہتر کوئی نہیں جانتا۔بے نظیر کے خلاف فتویٰ دینے والے مولانا صاحب کچھ ہی عرصے بعد اسی بے نظیر حکومت کی کابینہ کے ممبر ہوتے ہیں .ضیاء کی مذکورہ بالا باقیات جمہوریت کے نام پر کرپشن کا وہ بازار گرم کرتی ہیں کہ ملک سے اخلاقی روایات کا جنازہ نکل جاتا ہے "پیسہ " زمین پر خدا کا درجہ حاصل کرتا ہے ،سندھ لسانیات کی آگ میں جلنے لگا ہے پورے ملک میں کلاشن کلچر اور منشیات پھیلنے لگتی ہے امیر ۔ امیر تر غریب غریب تر مختصر یہ کہ امیر کی لیے یہ ملک جنت اور غریب کے لیے جہنم ۔

،منظر 5:
انیس سو ننانوے سیاست دان اس ملک کی ہڈیاں تک نچوڑ چکے ضیاء کے لے پالک نے بھی وہی غلطی کی جو بھٹو نے کی تھی اسنے بھی قابلیت کو نظر انداز کر کے ایک خوشامدی اور ذاتی وفادار کو چنا ۔ مشرف کا کارگل ایڈونچر پاکستان کے گلے پڑ گیا ۔ نواز اور مشرف اسکا الزام ایک دوسرے پر تھوپنے لگے۔لے پالک جو طاقت کے ذوم میں خد کو امیر المومنین سمجھنے لگا حد سے زیادہ خد اعتمادی کا شکار ہو گیا۔ مشرف سے پہلے دو جرنیلز کو گھر کا راستہ دیکھانے کے بعد مشرف کو بھی بڑے بھونڈے انداز میں گھر بھیجنے کی کوشش کی گئی لیکن اس بار تتبیر الٹی پڑ گئی اور مشرف نے تمام شریف اینڈ کمپنی کو جیلوں میں ٹھونس دیا ۔ ناز سے پلا کاروباری لے پالک بھلا جیل کی سختیاں کہاں برداشت کر سکتا تھا۔ اپنی بیگم کے ذریع مشرف سے ایک معاہدہ کیا اور اپنے ساتھیوں کو جیلوں میں سڑتا چھوڑ اپنے تام جھام کے ساتھ ملک سے رفو چکر ہو گیا۔

منظر 6
نو گیارہ کا واقعہ ہو جاتا ہے امریکہ کو افغان جنگ میں پھر پاکستان کی ضرورت پڑ جاتی ہے جس مشرف سے امریکی صدر ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتا اسی مشرف کے استقبالیہ پر لال قالین بچھائے جاتے ہیں ملا ملٹری اتحاد تازہ دم ہونے لگا ملاؤں کی آنکھوں میں ڈالرز چمکنے لگے ۔ اس بار نوکری کی نوعیت کچھ مختلف ہے پچھلے بار لڑنے والوں کو "مجاہدین " کا درجہ دیا گیا اس بار مجاہدین کو "دہشت گرد " کا درجہ ۔ بے شمار مجاہدین پکڑ پکڑ کر امریکی بہادر کے حوالے کر دیے گئے۔ امریکہ کو پاکستان میں ہوائی اڈے فراہم کئے گئے جہاں سے پاکستان کے شمالی علاقوں کو نشانا بنایا گیا جس میں بہت سے بیگناہ معصوم شہید ہوئے ذیادہ تعداد بچوں کی تھی ۔ ٢٠٠٢ کے الکشن میں نیلی ، پیلی ،ہری ، سفید ،کالی غرض ہر رنگ برنگی پگڑی والے دین کے ٹھکیدار جو عام حالات میں ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھنا بھی پسند نہیں کرتے سب کو ایک "ایم ایم اے " تلے جمع کیا گیا۔ انھے مرکز میں اپوزیشن اور " کے پی کے " میں حکومت دی گئی ۔ مقصد مشرف کے ہر موڑ پر مدد کرنا ۔ ملک اور دین کا حق ادا کیا ہو یہ نہ کیا ہو مشرف اور امریکہ کا حق نمک خوب ادا کیا اسلیے تو "پی سی او " سے لے کر "این آر او " تک ہر جگہ مشرف کا ساتھ دیا .یہاں تک کہ لال مسجد آپریشن پر بھی دین کے ٹھکیدار اپنی اپنی کرسیوں سے یونہی چپکے رہے ۔ نہ آل پارٹیز کانفرنس ،نہ احتجاج اور نہ ہی کوئی فتویٰ۔

منطر7
٢٠١٨ کے الیکشن سر پر ہیں سیاست دانوں کی انتھک کرپشن اور عمران خان کی بائیس سالہ انتھک جدوجہد اسے وزارت عظمیٰ سے قریب لے آئی ہے کرپٹوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔"ایم ایم اے" پھر تشکیل پاتی ھے لیکن بناء فوجی آشیرباد۔ خان کی جیت میں خلائی مخلوق ڈھونڈی جا رہی ہے خان کی جیت کو متنازع بنانے کے لیے مختلف میڈیا گروپس کام کر رہے ہیں ۔ الیکشن کا دن آ پہنچتا ہے خان یہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتنے لگتا ہے جن لوگوں نے پچھلے بار صرف چھ گھنٹے بعد اپنی جیت کا اعلان کر دیا تھا وہی لوگ پولنگ کے صرف چھ گھنٹے بعد دھاندلی کی دھائی دیتے "اے پی سی " بلا رہے ہیں اگر دھاندلی ہوئی ہے تو یقینا عمران خان کے خلاف ہی ہوئی ہو گی اور وقت اس کا فیصلہ کرے گا آج اکتالیس سال بعد ایک دفع پھر ملک کے ہر دلعزیز لیڈر کے خلاف یہ کردار برسر پیکار ہیں یہ وہی کردار ہیں جو پہلے منظر میں موجود تھے ، وہی جماعت اسلامی ، وہی جمیعت علماء اسلام ، وہی اے این پی ضیاء کے لے پالک اور پیپلز پارٹی کا بچا کھچا گند ۔ ٢٠٠٢ کا الیکشن فکس تھا اس وقت کے ایم آئی اور آئی ایس آئی کے سربراہان اس بات کا اقرار کر چکے لیکن اس وقت تو اسلام کے ان ٹھیکیداروں میں سے کسی میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں تھی کہ اپنی نشستیں چھوڑ کر مشرف کے خلاف احتجاج کرتے .بس الله سے دعا ہے کہ خان کے خلاف کوئیسازش
کامیاب نہ ہو اور کامیابی اس قوم کا مقدر ہو آمین۔

Last edited by a moderator:

Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
Koi gabrany k baat nahein, election uon h rig nahein kiey gaey. Dummy PM na kuch ker sakta ha na usay koi xatra ha. Asal sarkar jo kahey voh kertay jao, sab theek rehay g.
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

منظر نمبر زیرو بھی شامل کرو منظر نمبر ایک سے پہلے
جب پاکستان بنتا ہے تو جماعت اسلامی ، جمعیت علماۓ ہند ( جمعیت علماے اسلام جس کا پاکستانی ونگ ہے آجکل -فضلو ) غفار خان عرف سرحدی گاندھی منحوس
یہ سب لوگ پاکستان کے خلاف تھے اور آج بھی ہیں
یہی لوگ ہمیشہ سے ہندوستان اور امریکہ کے ہاتھوں میں کھیلتے آئے ہیں ...ہمیشہ سے پاکستان کے مخالف رہے ہیں کسی نہ کسی صورت
محب وطن پاکستانیوں کو آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے اور ازلی دشمنوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے
 
scholar

Chief Minister (5k+ posts)
عمران اور بھٹو میں زمین آسمان کا فرق ہے بھٹو یورپ کو نہیں سمجھتا تھا اسی لیے مارا گیا اور عمران یورپ کی رگ رگ سے واقف ہے جیسے قائد اعظم یورپ کو سمجھتے تھے
 
Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Koi gabrany k baat nahein, election uon h rig nahein kiey gaey. Dummy PM na kuch ker sakta ha na usay koi xatra ha. Asal sarkar jo kahey voh kertay jao, sab theek rehay g.
If Army Generals were unable to control Bhola who was unable to speak few sentences without purchee and was trained by them? how can you expect they can control IK kind of leader?
 
Okara

Prime Minister (20k+ posts)
عمران اور بھٹو میں زمین آسمان کا فرق ہے بھٹو یورپ کو نہیں سمجھتا تھا اسی لیے مارا گیا اور عمران یورپ کی رگ رگ سے واقف ہے جیسے قائد اعظم یورپ کو سمجھتے تھے
You are right Bhutto and her daughter got education from gwalmandi college. Both were not knowing where Europe is?
 
scholar

Chief Minister (5k+ posts)
You are right Bhutto and her daughter got education from gwalmandi college. Both were not knowing where Europe is?
پڑھنے اور سمجھنے میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے بھائی صاحب ۔۔ وقت بتائے گا مگر بھٹو نے یواین میں پیپر پھاڑ کر انکی توہین کی تھی جو اس کے گلے پڑ گئی اگر وہ سمجھتا تو ایسا کبھی نا کرتا
 
jigrot

Minister (2k+ posts)
عمران اور بھٹو میں زمین آسمان کا فرق ہے بھٹو یورپ کو نہیں سمجھتا تھا اسی لیے مارا گیا اور عمران یورپ کی رگ رگ سے واقف ہے جیسے قائد اعظم یورپ کو سمجھتے تھے
Imran Khan kay pankhay be bohot haian
 
jigrot

Minister (2k+ posts)
Koi gabrany k baat nahein, election uon h rig nahein kiey gaey. Dummy PM na kuch ker sakta ha na usay koi xatra ha. Asal sarkar jo kahey voh kertay jao, sab theek rehay g.
Imran Khan was winner in 2013, he is winner now and he will be winner n 2023.
 
Okara

Prime Minister (20k+ posts)
it is different, they spent few years for study while IK practically lived there for 2 decades
Mian Nawaz and his family is in London since 1993 what kind of help they got from Europe?
They love corrupts till they bring corruption money. The day corrupts become useless they make them Husni Mubarak or Saddam.
 
Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
Mian Nawaz and his family is in London since 1993 what kind of help they got from Europe?
They love corrupts till they bring corruption money. The day corrupts become useless they make them Husni Mubarak or Saddam.
Mian family is dangar, i doubt any elite from London ever bothered to meet them
 
Mirza Marjana

Senator (1k+ posts)
عمران اور بھٹو میں زمین آسمان کا فرق ہے بھٹو یورپ کو نہیں سمجھتا تھا اسی لیے مارا گیا اور عمران یورپ کی رگ رگ سے واقف ہے جیسے قائد اعظم یورپ کو سمجھتے تھے

yar man be PTI ka well wisher hon.......... but I will never consider IK better than bhutto nor he is in actual. even IK is not equal to bhutto.....

bhutto was leader with qualities rather i would say he was by birth leader..........................................................even with his negative points he is better than all political elite.............................
 
Aap be eder ho aur main be eder he houn aur waqt sabet keray ga k koun better hai
 
kingkong71

Minister (2k+ posts)
Well written article, question is when people of Pakistan will realize that these looters are just there to do corruption, now against IK all these looters are together because they know that soon NAB will be free and independent and none of these corrupts will be able to escape.
 
xafiro

MPA (400+ posts)
Koi gabrany k baat nahein, election uon h rig nahein kiey gaey. Dummy PM na kuch ker sakta ha na usay koi xatra ha. Asal sarkar jo kahey voh kertay jao, sab theek rehay g.

Dost meri bat ka bura nahi mnna , hmain gater ka pani peenay ko adet si ho gai hai ,, saaf pani ka soch ker hi hamara pait kharab honay lagta hae..
 
xafiro

MPA (400+ posts)

منظر نمبر زیرو بھی شامل کرو منظر نمبر ایک سے پہلے
جب پاکستان بنتا ہے تو جماعت اسلامی ، جمعیت علماۓ ہند ( جمعیت علماے اسلام جس کا پاکستانی ونگ ہے آجکل -فضلو ) غفار خان عرف سرحدی گاندھی منحوس
یہ سب لوگ پاکستان کے خلاف تھے اور آج بھی ہیں
یہی لوگ ہمیشہ سے ہندوستان اور امریکہ کے ہاتھوں میں کھیلتے آئے ہیں ...ہمیشہ سے پاکستان کے مخالف رہے ہیں کسی نہ کسی صورت
محب وطن پاکستانیوں کو آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے اور ازلی دشمنوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے

Well said bro..
 
Back
Top