
خیبرپختونخوا پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او کو اس کے بیٹے سمیت منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس افسر کا بیٹا بھی پولیس اہلکار ہے، دونوں باپ بیٹا ہیروئن بیچا کرتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں گلبہار پولیس نے ایک کارروائی میں خیبر پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کاشف آفتاب نے بتایا کہ ملزمان باپ اور بیٹا منشیات فروش ہیں، کارروائی کے دوران ان سے 13 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1542021444074364928
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے، ان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر دیا گیا جس میں 9c کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ایس ایچ او ضلع خیبر کے تھانہ ملاگوری میں تعینات تھا۔ جب کہ اس کا کانسٹیبل بیٹا تھانہ آغامیر جانی میں تعینات تھا۔
https://twitter.com/x/status/1542066218273673216
تھانہ آغا میر جانی پولیس نے اپنے ہی کانسٹیبل کو گرفتار کیا اور پولیس حکام نے بتایا کہ کانسٹیبل ہیروئن سپلائی کرتا تھا، اسے گرفتار کر کے معطل کر دیا گیا ہے۔