منشیات اور شراب ایک ساتھ، خواتین کے لیے غیرمحفوظ سیکس کا موجب

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
منشیات اور شراب ایک ساتھ، خواتین کے لیے غیرمحفوظ سیکس کا موجب

42550758_303.jpg

ایک امریکی مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شراب اور منشیات کا ایک ساتھ استعمال نوجوان لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں میں ’غیرمحفوظ سیکس‘ کے خطرات کے اعتبار سے زیادہ آگے دیکھا گیا ہے۔

میساچوسٹس کے کالج آف دی ہولی کراس ورسٹر کی اس مطالعاتی رپورٹ کے مصنف جُمی ہایاکی کے مطابق، ’’یہ سمجھنا انتہائی اہم ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین خصوصاﹰ ایسی حالت میں زیادہ کم زور ہوتی ہیں، جس کے غیرمحفوظ جنسی تعلق کی صورت میں منفی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔‘‘

ہایاکی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو ایک ای میل میں لکھا، ’’ہمارے نتائج ہمیں بتاتے ہیں کہ مرد کم از کم غیرمحفوظ جنسی تعلق کے معاملے میں خواتین کے مقابلے میں بہتر رویے کے حامل دیکھے گئے ہیں۔‘‘

اس رپورٹ کے نتائج کے مطابق 18 تا 25 برس کی عمر کی ایسی خواتین جو ایک ہی دن میں شراب اور چرس کا استعمال کریں،عام دنوں(ایسے دن جب ایسا کوئی نشہ استعمال نہ کیا جائے) غیرمحفوظ جنسی تعلق کے اعتبار سے تین گنا زیادہ خطرے کا شکار ہوتی ہیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف پاٹ پینے والی خواتین میں غیرمحفوظ سیکس کی شرح میں 89 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جب کہ صرف شراب پینے والی لڑکیوں میں غیرمحفوظ جنسی تعلق کے خطرات عام حالات کے مقابلے میں دوگنا ریکارڈ کیے گئے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی عمر کے مردوں میں شراب یا ماریجوانا کے استعمال اور غیرمحفوظ سیکس کے درمیان زیادہ تعلق نہیں ملا ہے۔ رپورٹ میں تاہم کہا گیا ہے کہ شراب اور ماریجوانا کا استعمال ایک ہی دن کرنے والے مردوں میں غیرمحفوظ جنسی تعلق کی شرح عام دنوں کے مقابلے میں 71 فیصد زیادہ دیکھی گئی ہے۔

اس مطالعاتی رپورٹ میں 290 نوجوان بالغوں کے شراب، چرس اور کونڈم کے بغیر جنسی تعلق کی سرگرمیوں کو 90 روز تک ریکارڈ کیا گیا۔

Source
 
Last edited by a moderator:

kwan225

Minister (2k+ posts)
انصاری صاحب آپ کا کیا تعلق ہے اس خبر سے؟؟
ہر پوسٹ میں اپنے آپ کو کنزرویٹو ظاہر کرنے والے جہادی اس بات سے پریشان ہیں کہ امریکہ میں شراب اور نشہ غیرمحفوظ سیکس کا موجب ہے۔۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
بھئی آج تک ہم سے شراب پی نہ منشیات استعمال کی۔ نہ کسی غیر محرم عورت کے قریب پھٹکے۔ نہ ہم خاتون ہیں اس لیے سانوں کی۔۔۔۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
انصاری صاحب آپ کا کیا تعلق ہے اس خبر سے؟؟
ہر پوسٹ میں اپنے آپ کو کنزرویٹو ظاہر کرنے والے جہادی اس بات سے پریشان ہیں کہ امریکہ میں شراب اور نشہ غیرمحفوظ سیکس کا موجب ہے۔۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
خبر امریکا کی ہے لیکن اس اطلاق کہیں بھی ہو سکتا ہے. پاکستان کو بھی تجویز دی گئی ہے کے غیر ازداوجی تعلقات جرم نا سمجھا جائے
اس رپورٹ سے ایک قانونی نقطہ بھی تقویت پکڑتا ہے. اکثر اس قسم کی شکایات میں خواتین قانون جنگ ہار جاتی ہیں کے انہوں نے "اجازت" نہیں دی تھی
ریاست ایک طرف ان دونوں سرگرمیوں کی اجازت دے اور پھر شکایات بھی سنتی پھرے اس سے بہتر ہے کے آگ اور ایندھن کو اکٹھا نا کیا جائے
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
انصاری صاحب آپ کا کیا تعلق ہے اس خبر سے؟؟
ہر پوسٹ میں اپنے آپ کو کنزرویٹو ظاہر کرنے والے جہادی اس بات سے پریشان ہیں کہ امریکہ میں شراب اور نشہ غیرمحفوظ سیکس کا موجب ہے۔۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

لو کمال ہے بھائی
ابھی یہ صاحب ڈاکٹر اسرار کو بھی لے آئیں گے ، فکر نہ کرو
دنیا میں ہر طرح کی برائی اور اچھائی ہمیشہ سے رہی ہے اور رہے گی
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
لو کمال ہے بھائی
ابھی یہ صاحب ڈاکٹر اسرار کو بھی لے آئیں گے ، فکر نہ کرو
دنیا میں ہر طرح کی برائی اور اچھائی ہمیشہ سے رہی ہے اور رہے گی
;)ڈاکٹر اسرار کے حمایتی انھے لاتے ہی ہیں. انھے لائے بغیر ان کے مخالفین کی بھی دال بھی نہیں گلتی
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
;)ڈاکٹر اسرار کے حمایتی انھے لاتے ہی ہیں. انھے لائے بغیر ان کے مخالفین کی بھی دال بھی نہیں گلتی
حمایتی اور مخالفین کا فرق تو تم سمجھتے ہی ہو گے
یا ڈاکٹر نے اتنی بھی عقل مار دی
:LOL:
 
Back
Top