
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف منحرف رکن کو دیکھ کر جھنڈے لہرانے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعید اکبر خان نوانی جو کہ پی پی 90 بھکر سے 2018 میں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تھے اور بعدازاں منحرف ہو کر جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی، اور بطور پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان کے طور پر مختلف بیانات دیتے رہے ہیں۔
اب ضمنی الیکشن کے موقع پر وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور اپنی انتخابی مہم بھی چلا رہے ہیں، انتخابی مہم کے دوران ایک جگہ پر انہیں روک کر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے جھنڈے لہرائے اور نعرے بازی بھی کی جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف سعید اکبر خان نوانی کے ایک حامی غلام علی ولد محمد نواز ساکن محلہ سیالانوالہ، دریا خان نے ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔
ملزمان کے خلاف 341 ت پ، 34 ت پ اور 504 ت پ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اندراج مقدمہ کیلئے درخواست محمد قاسم ولد فلکشیر نائی، عقیل سانول ولد حاجی عبدالرحمن مغل، محمد رمضان عرف حاجی ولد عبدالرحمن مغل اور احتشام علی ولد عبدالستار مغل سکنہ محلہ سیالانوالہ دریا خان کے خلاف درج کرائی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1546778471556419585
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ میں سابق کونسلر اور محلہ سیالانوالہ دریا خان کا رہائشی ہوں آج تقریباً 12:30 بجے دن حمید اکبر خان نوانی سابق ضلع ناظم بھکر انتخابی مہم کے سلسلہ میں میرے پاس آئے اور ہم بیٹھک میں بیٹھے تھے جب باہر نکل کر کیبن ڈالہ میں بیٹھ کر جانے لگے تو میں، اظہر اقبال ولد حق نواز سیال اور انوارالحق ولد شیر محمد سیال کھڑے تھے، ڈالہ 50 فٹ کے فاصلے پر گیا تو ملزمان پی ٹی آئی کے جھنڈے لہراتے ہوئے ڈالہ کے سامنے آئے اور روک لیا، ہلڑ بازی کی گئی، محلہ دار اکٹھے ہو گئے تو ملزمان بھاگ گئے درخواست ہے کہ مقدمہ درج کیا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8pptimuqadmanarybazi.jpg