barca
Prime Minister (20k+ posts)
ممتاز قادری کی خودکشی کی دھمکی
راولپنڈی: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری نے اپنے اہلخانہ سے پہلے کی طرح نہ ملوائے جانے پر خودکشی کی دھمکی دے دی.
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے منتظر ممتاز قادری کی سزا کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ممتاز قادری کے، ان کے اہلخانہ سے ملاقات کے مقام کو تبدیل کردیا گیا تھا۔
عدالتی فیصلے کے بعد ممتاز قادری کو سیکیورٹی وجوہات اور خطرناک قیدی ہونے کی وجہ سے اپنے اہلخانہ سے صرف لوہے کی باڑ کے پیچھے سے ملنے کی اجازت ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق ممتاز قادری نے اہلخانہ سے ملاقات کے حوالے سے نئے قوانین کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاجآ خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو اس کی ذمہ دار جیل انتظامیہ ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس دھمکی کے بعد جیل انتظامیہ نے ممتاز قادری کو ان کی مرضی کے مطابق اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

http://www.dawnnews.tv/news/1029830/