karella
Chief Minister (5k+ posts)
کراچی (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ دنیا کو حیرت ہے کہ صدر زرداری کا احتساب کرنے کی بجائے ان کو عشایئے دیئے جا رہے ہیں، زرداری نے پانچ سالہ دور حکمرانی میں لوٹ مار، آئین اور قانون کی پامالی کی، تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ صدر کے ہی مقرر کردہ نیب چیئرمین ایڈمرل فصیح بخاری کا یہ بیان آج بھی ریکارڈ پر موجود ہے کہ زرداری دور میں روزانہ ملکی خزانے سے 12 ارب روپے رشوت میں غرق ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کو میمو گیٹ اور ایبٹ آباد واقعہ کا بھی جواب دینا ہے۔ بدامنی، مہنگائی اور توانائی بحران سمیت تمام مسائل جو نئی حکومت کے گلے پڑ گئے اس کی ذمہ داری بھی زرداری پر عائد ہوتی ہے۔
ممتاز بھٹو
Source: http://www.nawaiwaqt.com.pk/karachi/06-Sep-2013/238369ممتاز بھٹو
Last edited by a moderator: