PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)

ملک میں خونخوار مزاحمت کا خطرہ
جیسا کہ پہلے ہی مذاکرات کے بارے میں پچھلے تھریڈز میں بتادیا تھا ان کا کیا حال ہونا ہے، اور وہی ہوا۔ اب اسوقت ملک کے حالات اس جانب جارہے ہیں یا دوسرے الفاظ میں حکمران اس جانب لے کر جانا چاہ رہے ہیں جہاں ملک بھر میں خطرناک مزاحمت کا خدشہ ہے۔
عوام کے مسائل کو سمجھنے میں اور انہیں کوئی حل دینے میں پارلیمنٹ ناکام ہوچکی ۔
حکومتی کریڈیبیلیٹی نا ہونے کے برابر ہوچکی
پولیس افسران آج بھی حکومتی احکامات ماننے پر تیار نہیں، اب پنجاب پولیس اسلام آباد میں گرفتاریاں کر رہی ہے۔
گو نواز گو کے نعرے پورے پاکستان میں بلند ہونے لگے۔ سیلاب کی تباہیاں دونوں بھائیوں کی احمقانہ انداز حکمرانی کی بدولت اتنی زبردست انداز میں ہوئیں
حکومت اس بحران کو سمجھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ اب حکومت کا اس طرح سے آگے مزید کام کرنا ماسوائے پارلیمنٹ میں موجود جتھوں کے کسی کو قبول نہیں۔
حالات اس خونی انقلاب کی جانب جارہے ہیں جس میں ہر پاکستانی بچہ پھر فوج کو مدد کے لئے پکارے گا۔ اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کئی سو سیاسی کارکنان گرفتار کئے جاچکے۔
آج عوام پینے کا صاف پانی مانگتی ہے تو اسے میٹرو کا جواب دیا جاتا ہے، جب ڈیموں کی تعمیر میں مجرمانہ غفلت کا سوال کرتی ہے تو اسے معیشت میں زبردست ترقی کا جواب دیا جاتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان حکمرانوں کو ان عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں جن میں کمیشن کی کمائی نہ ہو۔ ہاں برجز اور میٹرو کی تعمیر میں زبردست کمیشن کمائے گئے۔ چھ سے سات ارب کے پراجیکٹ کو سینتیس ارب میں بنایا گیا
پاکستان کو اسی آنے والے روز کا خدشہ ہے جس کی جانب حالات رواں ہیں۔ پاکستانی ادارے پاکستان کے وسیع ترین مفاد میں اس حکوت کو بر طرف کر دیں۔ یہی ایک واحد علاج ہے ان کرائسز سے نمٹنے کا۔
پاکستان زندہ باد
Last edited: