پاکستان میں انٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہیں ہوسکی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زیر زمین کیبل کٹنے کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز خرابی کا شکار ہوگئی تھیں ، تاہم یہ خلل چندروز میں دور کردیا گیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز اور آن لائن رابطے بحال ہوگئے تھے تاہم پاکستان میں تاحال انٹرنیٹ سروسز خلل کا شکار ہیں۔
پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز چل تو رہی ہیں مگر اس کی اسپیڈ اس قدر کم ہے کہ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، نا صرف انٹرنیٹ براؤزنگ اسپیڈ کم ہے بلکہ ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ بھی شدید سست روی کا شکار ہے، انٹرنیٹ سروسز میں خلل کے باعث بینکوں سمیت آن لائن سسٹمز سے منسلک اداروں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس دوران یہ باتیں بھی گردش کررہی ہے کہ چونکہ حکومت پاکستان ملک میں انٹرنیٹ سروسز کے استعمال پر کوئی فائر وال نافذ کررہی ہےجس سے انٹرنیٹ سست ہورہا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ باتیں بے سروپا ہیں، انٹرنیٹ کے سست ہونے کی تکنیکی وجوہات ہوسکتی ہیں، کیبل کوالٹی، موسمیاتی تبدیلی، ڈیجیٹل ٹریفک میں اضافے کی وجہ سے اسپیڈ متاثر ہوسکتی ہے۔
ماہرین نے انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں سستی کو ملکی معیشت کیلئے خطرناک قرار دیا ہے، آئی ٹی حکام نے اس حوالے سے پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا ہے کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ کو مکمل طور پر بحال نہیں کی جارہی ۔