ملک میں آنیوالا انقلاب اب پیپلزپارٹی کاہوگا،منظوروسان

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
مشیر زراعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے، ملک میں آنےوالاوقت پیپلزپارٹی کا ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا یہ سال بہت زیادہ گرم ہو گا، جیلوں میں جانے والے گرمی اور سختی برداشت نہیں کر پائیں گے، ہو سکتا ہے کہ جیلوں کی ذمہ داریاں اب ہمیں دی جائیں۔

منظوروسان نے کہا کہ ویسے بھی یہ دو تین ماہ ملک میں الیکشن کے ہیں، پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے، پی ٹی آئی مجنوؤں کی پارٹی ہے اور اب سارے مجنوں دوسری پارٹیوں میں جا رہے ہیں
 

Masud Rajaa

Siasat member
Pakistan Ppp GIF by Siasat.pk
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
پیپلز پارٹی کس کی پارٹی ہے کیا چرسیوں بھنگیوں اور افیمیوں کی؟
 

Back
Top