ملک مقروض، کشکول ہاتھ میں اور مشورہ دنیا کو دے رہے ہیں: حسن نثار

hansiaahaha.jpg


ملک مقروض، کشکول ہاتھ میں اور مشورہ دنیا کو دے رہے ہیں: آپ چائنا کے ساتھ تعلقات بڑھا رہے ہیں تو بھارت امریکہ کو بھی اپنے معاملات طے کرنے کا حق ہے: حسن نثار

سینئر صحافی وتجزیہ کار حسن نثار نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام بلیک اینڈ وائٹ میں پاک، امریکہ مشترکہ اعلامیہ کے ردعمل میں وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے بیانوں کا موازنہ کرتے ہوئے گفتگو میں کہا کہ بلاول اور خواجہ آصف میں یہی فرق ہے، بلاول نے سمجھداری سے بات کی ہے۔ بلاول بینظیر بھٹو جو دنیا بھر میں جانی جاتی تھیں کے بیٹے اور ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے ہیں جو خود بھی ایک جینئس تھے اور فارن افیئرز پر ان کی کمانڈ کو آج تک کوئی چیلنج نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں انہیں پڑوس میں کوئی جانتا بھی نہیں، کسی کو ابا، کسی کو تایا، کسی کو چاچا بنا لیتے ہیں، ان کی سفارتکاری کا یہ حال ہے کہ آم بانٹتے پھر رہے ہیں۔ اگر آپ نے اپنا گھر ہی ٹھیک نہیں کیا تو دنیا کو مشورے دینے والے کون ہوتے ہیں؟ مشترکہ اعلامیہ شرمناک کہنے والے آپ کون ہیں؟ امریکہ ایک سپرپاور جبکہ بھارت اس خطے کی ایک بہت بڑی حقیقت ہے، ان کا معاملہ ہے وہ جانیں۔

انہوں نے خواجہ آصف کے بیان پر کہا کہ پہلے اپنے گھر کے بنیادی معاملات دیکھنے ہوتے ہیں، ہمارا تو سب کچھ دائو پر لگا ہے۔ اپنا گھر آپ سے سنبھالا نہیں جا رہا، نہ کوئی سر ہے نہ پیر، نہ کل تھا نہ آج ہے نہ کل کچھ دکھائی دے رہا ہے۔ آپ چائنا کے ساتھ تعلقات بڑھا رہے ہیں تو بھارت امریکہ کو بھی اپنے معاملات طے کرنے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دنیا مقابلے کی دنیا ہے، ایسی بیان بازی فضول بات ہے،پہلے اپنا گھر درست کریں۔ ایک ان کے باس ہیں کہتے ہیں عالمی میثاق معیشت ہونا چاہیے، ملک مقروض، کشکول ہاتھ میں اور مشورہ دنیا کو دے رہے ہیں، سبحان اللہ! آپ چائنہ کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھائیں لیکن آپ کو خود طاقتور بننا ہو گا۔

سپر پاور ہزاروں میل دور بیٹھی بھی وارے میں نہیں ہوتی چائنہ تو نیکسٹ ڈور ہے! آنے والے 20 سے 25 سالوں میں جو کچھ میں دیکھ رہا ہوں وہ بیان نہیں کر سکتا لیکن اس کی شروعات ہو چکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تایا جان کو ٹھیک مشورہ دیا ہے، شاباش بلاول! بہت اچھی بات ہے، اپنا گھر سیدھا کرو پہلے چودھری بننے چلے ہیں بلاوجہ!
 

Back
Top