Dastgir khan19
Minister (2k+ posts)
بہت مذاق ہو گیا اب یا تو عمران نیازی کی سیاست بچ سکتی ہے یا پھر پاکستان بچ سکتا ہے . عمران نیازی نے اس ملک میں انتشار پھیلانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا . اس وقت ملک دیوالیہ ہو چکا ہے اور ایک ہولناک بحران ملک کو لپیٹنے کے لیے آ رہا ہے دوسری طرف اس خطرناک صورتحال میں عمران نیازی کی سیاست ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی . عمران نیازی کے پیچھے چلے تو صورتحال وہ ہی مشرقی پاکستان والی ہو گی . عمران نیازی کی وجہ سے پچھلے پانچ ماہ سے ملکی نظام مفلوج ہے اور اس کی تباہ حال معیشت پر سیاست ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی . اگر آج اس کی ڈیمانڈ منظور کر لی تو جب تک الیکشن ہو گا تب تک ملک برباد ہو چکا ہو گا . اور اگر اسے پنجاب حکومت دے دی تو وہ ایک بار پھر سے ایک لشکر لے کر مرکز پر چڑھ دوڑے گا
ریاستی اداروں کو اب موج مستی سے باہر آ کر اس فتنے کا سر کچلنا ہو گا جسے پروں چڑھا کر انہوں نے اس ملک کو دیوالیہ ہونے لا کھڑا کیا ہے . اب جب ایک قومی حکومت ملک بچانے کی کوشش کر رہی ہے اس کے رستے میں روڑے اٹکانے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا . اب اگر ملک بچانا ہے تو پوری طاقت کے ساتھ تحریک انصاف اور اس کے پراپگنڈہ مرکزوں کا سر کچلنا ہو گا . یہ اب پاکستان کی زندگی اور موت کی بات ہے . اب بھی ریاستی اداروں نے عمران نیازی اور تحریک انصاف کے پراپگنڈے کی زبان نہ کاٹی تو ملک کی بقا خطرے میں پڑ جاۓ گی . ایک طرف ملک کے حالات خراب ہو رہے دوسری طرف تحریک انصاف آتش بازیاں کر رہی ہے . جتنے حالات خراب ہوتے ہیں وہ اتنا زیادہ خوش ہوتے ہیں . اب یا تو عمران نیازی اور تحریک انصاف بچے گی یا پھر یہ ملک بچے گا . اگر اسی طرح عمران نیازی ملک میں انتشار پھیلاتا رہا تو ملک کا پھر خدا حافظ