ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیاجائے گا،احسن اقبال

1748080727729.png


وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔


انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر ضمیر کی قیادت میں ایک وفد نے احسن اقبال سے ملاقات کی۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے آئی ایم ایف مطمئن ہے اور بجٹ کے حوالے سے کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


احسن اقبال نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جو قومی اتحاد اور یگانگت کو متاثر کرے۔


انہوں نے مزید کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے تاکہ بھارت ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے، اور ان منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔



https://twitter.com/x/status/1926218674144153877
 
Last edited by a moderator:

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)

اور تمام سرکاری عہدے دار بشمول تمام وزیر اپنی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کریں گے؟؟؟؟
 

Back
Top