ملکی سیاسی صورتحال کے باعث ایل این جی کیلئے کوئی بولی نہیں آئی: مصدق ملک

Kashif Altaf

Moderator
Staff member
10-musadikmalaiakkakaak.jpg

آزربائیجان حکومت کی ملکیتی کمپنی سوکار سے ایک سال کا معاہدہ کر رہے ہیں جو ہماری شرائط پر کیا جائے گا: وزیر مملکت برائے پٹرولیم

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی کی بولی نہ ملنے کی بنیادی ملک میں میں جاری سیاسی ومعاشی صورتحال ہے، اس سے پہلے بھی 2 سے 3 دفعہ بڈنگ کی گئی لیکن کوئی بولی نہیں آئی۔


میرے خیال میں ایل این جی کی خریداری کیلئے حکومت سے حکومت کے درمیان معاہدہ ہونا چاہیے۔ اس موقع پر روس سے برآمد کیے گئے تیل کی بھارت میں ریفائننگ کی افواہوں کی تردید بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ آزربائیجان حکومت کی ملکیتی کمپنی سوکار سے ایک سال کا معاہدہ کر رہے ہیں جو ہماری شرائط پر کیا جائے گا۔ ترکمانستان سے گیس کو یورپ تک پہنچانے کیلئے گوادر پر ایل این جی ٹرمینل قائم کرنے کی پیشکش کی ہے کیونکہ توانائی مصنوعات کی یورپ ودیگر بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا واحد انتخاب ہے، وسطی ایشیاء توانائی مصنوعات کا کیپیٹل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکمانستان میں گیس بہت زیادہ مقدار میں موجود ہے، تجویز دی ہے کہ وہاں سے پائپ لائن کے ذریعے گیس ملک میں لائی جائے۔ ہمارا منصوبہ ہے کہ چین، یورپ ودیگر ممالک گوادر کے مقام پر کارخانے لگائے جائیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ گوادر توانائی کا مرکز بنایا جائے جہاں سے مختلف ممالک کو گیس فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 12 ایل این جی کارگوز کیلئے کارخانے لگے ہوئے ہیں، طویل مدتی معاہدے کے مطابق 9 سے 10 کارگوز پاکستان پہنچیں گے جن میں سے ایک آذربائیجان سے آئیگا۔


سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اختلاف رائے تو موجود ہے لیکن تلخ کلامی والی بات سچ نہیں۔

یاد رہے کہ آذربائیجان سے بین الحکومتی ایل این جی معاہدے کے معاملے پر مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی میں اختلافات کی خبریں آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

شاہد خاقان چاہتے تھے کہ سرکاری کمپنی کے بجائے نجی پاکستانی کمپنی سے ایل این جی کارگو خریدے جائیں لیکن وزارت پٹرولیم نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔
 
Last edited by a moderator:

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
No one trusts these crooks.I couldn’t stop laughing when he said we will get LNG on our conditions.Azerbaijan will sell LNG on it’s own conditions unless it does a favour to Pakistan out of kindness.Azerbaijan knows Pakistan is a bhikari so it may have pity on it.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
معیشت سنوارنے کا چونا پہلے بھی آرمی چیف نے لگایا جس سے قوم کو تاریخ کا بدترین چونا لگا اب موجودہ آرمی چیف یہ چونا اسی ڈار سے لگوائے گا جس نے معیشت تباہ کی ۔