ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ؟ اعدادوشمار جاری!

sbp-pakistan-rs.jpg


ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہونے لگا، اعدادوشمار جاری!

پچھلے ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ : رپورٹ

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے تحت پاکستان کو 1 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط ملنے کے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت پاکستان کو 1 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط ملنے کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں اضافے بارے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پچھلے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پچھلے ہفتے آئی ایم سے 1 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوئی تھی جس کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں پچھلے ایک ہفتے میں 1 ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم اس عرصے کے دوران 15 ارب 98 کروڑ ڈالر سے بھی بڑھ گیا ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 70 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ 27 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 15
ارب 98 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جس میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5 ارب 28 کروڑ 12 لاکھ ڈالر تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے پہلی قسط موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ ذخائر اب 2 مہینے کی امپورٹ کے برابر ہو چکے ہیںجبکہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا اور ڈالر کی سپلائی کے ساتھ حکومتی مالی معاملات میں بہتری آئی ہے۔ بینکوں سے قرض کی شرح میں بھی بہتری آئی ہے تاہم انٹرنیٹ کے استعمال سے آن لائن فراڈ میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر بینکوں کو سائبر سکیورٹی بہتربنانے کی تنبیہہ کر دی ہے۔
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
ملکی زرمبادلہ میں اضافہ اپنی محنت اور پیداواری اضافے کا نتیجہ ہوتا تو خوشی کی بات تھی۔ پرائے پیسے پر ڈھول بجانے والے احمق کہلاتے ہیں