USTADBONA
Senator (1k+ posts)

بغیر پاسپورٹ کسی بھی ملک جا سکتی ہیں
ہیڈ آف سٹیٹ ہونے کی وجہ سے آسٹریلوی حکومت کو برطرف کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے

ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ میں پائی جانے والی ہر ڈولفن کی مالکن ہیں

اور انہیں گاڑی ڈرایئو کرنے کے لیئے لائسنس کی بھی ضرورت نہیں
اور انکی گاڑی پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں
برطانیہ کی نوے سالہ ملکہ ہم سب سے الگ ہیں
وہ بطور ملکہ کئی طرح کے خصوصی اختیارات کی مالک ہیں
وہ دریائے ٹیمز میں موجود راج ہنسوں اور برطانیہ بھر میں پائی جانے والی ڈولفنز کی مالکن ہیں
وہ برطانیہ کی واحد شخصیت ہیں جو قانونی طور پر ڈرایئونگ لائسنس کے بغیر بھی گاڑی چلا سکتی ہیں
انکی کار پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں ہے۔

ملکہ کو دنیا کے کسی بھی ملک جانے کے لیئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں
ملکہ الزبتھ دوم دو سالگرہ مناتی ہیں
وہ ٹیکس دینے سے بھی بری الذمہ ہیں
ملکہ کی اپنی ذاتی کیش مشین بکنگھم پیلس کے تہہ خانے میں نصب ہے
انہیں قانون اور کسی بھی شخص کو برطانوی پارلیمنٹ کا رکن بنانے کا اختیار حاصل ہے۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/371859
Last edited: