ملا عمر اور امریکا کا افغانستان ، ایک موازنہ

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
????? ???? ????? ????? ?? ?????? ????? ?? ???? ??? ????
 
Last edited:

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
ميں برائ کو برائ کيوں نا کہوں؟ اور ميرا سر شرم سے کيوں جھکے؟
نعوذ باللہ، قرآن کو جلانا، اسے ٹارگٹ پریکٹس کے طور پر استعمال کرنا
کلمہ طیبہ کو کتے پر چسپاں کرنا، اور کڑوڑں اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کرنا
ملک کی دولت کو مدد کے بہانے لوٹنے کی کوشش کرنا
ایک ملک پر پہلے ناجائز قبضہ کرنا، لاکھوں شہریوں کو موت کی نیند سلانا
مساجد و جنازہ گاہوں سے لے کر ہسپتالوں اور شادی ہالوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانا
اپنے قبضہ کو دوام دینے کے لئے ایک ایسی انتظامیہ عوام پر مسلط کرنا جو واپر سے نیچے تک کرپشن کا استعارہ ہے، اور جس نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہو
اپنے مذموم مقاصد کے لئے فرقہ ورانہ ، اور مسلکی نسلی اختلافات کو ہوا دینا
اور اس قسم کے بے شمار کام ہیں جو برائی کی ہر تعریف پر پورا اترتے ہیں۔ مگر آپ نے ان میں سے کتنوں کو برا کہا ؟۔
بہرحال ہمارا کام تو آپ کو سمجھانا ہے، آگے ماننا نہ ماننا آپ کی مرضی۔ آپ کی حمایت مخالفت سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا، کہ موجودہ جنگ اللہ کی مددو نصرت کے سہارے لڑی جا رہی ہے، اور ان شاء اللہ مسلمان مجاہدین اس میں فتح یاب ہوں گے۔البتہ امریکی مظالم کی حمایت کرنے والے دنیا اور آخرت میں ضرور رسوا ہوں گے۔اور یہ بات یاد رکھی چاہئے کہ ر خدا صرف ایک لنگڑا مچھر ہی مسلط کردے، توزندگی عذاب بن جاتی ہے۔
، خير انديش صاحب؟ آپ کو ياد دلاتا چلوں کہ بھلے آپ موجودہ افغان حکومت کو کٹھ پتلی کہيں مگر يہ حکومت اقتدار ميں آئ افغان عوام کے ذريعے۔
موجودہ یا اس سے پچھلی حکومتیں کس طرح بنیں ہیں، یہ سب ہماری آنکھوں سے سامنے ہوا ہے، کوئی ہزار سال پرانا واقعہ نہیں جس میں ابہام ہو۔خصوصا موجودہ حکومت کی بنیاد میں جان کیری کے ڈنڈے کا کردار کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔لہذا افغان حکومت کتنی نمائندہ ہے، یا کتنی با اختیار ہے، اس پر کوئی بھی بحث وقت کا ضیاع ہے۔
 
Shanzeh

Minister (2k+ posts)
نعوذ باللہ، قرآن کو جلانا، اسے ٹارگٹ پریکٹس کے طور پر استعمال کرنا
کلمہ طیبہ کو کتے پر چسپاں کرنا، اور کڑوڑں اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کرنا

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ستم ظريفی ديکھيں کہ ايک جانب تو آپ غم وغصہ کا اظہار کر رہے ہيں اور يہ لغو دعوی کر رہے ہيں کہ امريکی فوجی کسی بھی طور افغانستان ميں اسلامی شعائر پر حملے کر رہے ہيں، تاہم آپ کو اس حوالے سے کوئ پرواہ نہيں ہے کہ جن دہشت گرد گروہوں کا آپ دفاع کر رہے ہيں ان کی پوری مہم زيادہ سے زيادہ بے گناہ شہريوں کو ہلاک کرنے سے عبارت ہے۔ صرف يہی نہيں بلکہ اس دہشت گردوں کا اکثر شکار مسلمان ہی ہيں۔

ايک جانب تو آپ افغانستان ميں اسلامی اقدار پر حملوں کی مذمت کر رہے ہيں ليکن دوسری جانب آپ ايسے افراد کا دفاع کر رہے ہيں جو دانستہ اور جانتے بوجھتے ہوۓ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مساجد، جنازوں اور ديگر مذہبی رسومات اور اجتماعات پر حملے کرتے ہيں تا کہ ان کے بے رحم اور بزدلانہ حملوں کے نتيجے ميں زيادہ سے زيادہ ہلاکتيں ہوں۔

اس ضمن ميں چند حاليہ مثاليں

https://www.nytimes.com/2017/08/26/...ul-mosque-terrorist-attack-isis-funerals.html

http://www.firstpost.com/world/kabu...ral-of-victims-in-afghan-capital-3976763.html

ايک غلطی کی بنياد پر شائع ہونے والا پمفلٹ جس کی امريکی جرنيل کی جانب سے مذمت اور معذرت بھی سامنے آ چکی ہے، ايسا واقعہ نہيں ہے جس کا موازنہ ان دہشت گرد کاروائيوں سے کيا جاۓ جو يہ دہشت گرد دانستہ مذہبی مقامات پر کرتے ہيں اور پھر اسے اپنی "کاميابی" گردانتے ہيں۔

افغانستان ميں عسکری کاروائ کو کيسے غير اسلامی قرار ديا جا سکتا ہے جبکہ افغانستان، پاکستان اور سعودی عرب کی حکومتوں سميت بے شمار اسلامی ممالک کی حکومتيں اور فوجيں خطے ميں موجود عالمی اتحاد کا حصہ ہيں؟

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 
Piyasa

Minister (2k+ posts)
نعوذ باللہ، قرآن کو جلانا، اسے ٹارگٹ پریکٹس کے طور پر استعمال کرنا
کلمہ طیبہ کو کتے پر چسپاں کرنا، اور کڑوڑں اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کرنا
ملک کی دولت کو مدد کے بہانے لوٹنے کی کوشش کرنا
ایک ملک پر پہلے ناجائز قبضہ کرنا، لاکھوں شہریوں کو موت کی نیند سلانا
مساجد و جنازہ گاہوں سے لے کر ہسپتالوں اور شادی ہالوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانا
اپنے قبضہ کو دوام دینے کے لئے ایک ایسی انتظامیہ عوام پر مسلط کرنا جو واپر سے نیچے تک کرپشن کا استعارہ ہے، اور جس نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہو
اپنے مذموم مقاصد کے لئے فرقہ ورانہ ، اور مسلکی نسلی اختلافات کو ہوا دینا
اور اس قسم کے بے شمار کام ہیں جو برائی کی ہر تعریف پر پورا اترتے ہیں۔ مگر آپ نے ان میں سے کتنوں کو برا کہا ؟۔
بہرحال ہمارا کام تو آپ کو سمجھانا ہے، آگے ماننا نہ ماننا آپ کی مرضی۔ آپ کی حمایت مخالفت سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا، کہ موجودہ جنگ اللہ کی مددو نصرت کے سہارے لڑی جا رہی ہے، اور ان شاء اللہ مسلمان مجاہدین اس میں فتح یاب ہوں گے۔البتہ امریکی مظالم کی حمایت کرنے والے دنیا اور آخرت میں ضرور رسوا ہوں گے۔اور یہ بات یاد رکھی چاہئے کہ ر خدا صرف ایک لنگڑا مچھر ہی مسلط کردے، توزندگی عذاب بن جاتی ہے۔
موجودہ یا اس سے پچھلی حکومتیں کس طرح بنیں ہیں، یہ سب ہماری آنکھوں سے سامنے ہوا ہے، کوئی ہزار سال پرانا واقعہ نہیں جس میں ابہام ہو۔خصوصا موجودہ حکومت کی بنیاد میں جان کیری کے ڈنڈے کا کردار کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔لہذا افغان حکومت کتنی نمائندہ ہے، یا کتنی با اختیار ہے، اس پر کوئی بھی بحث وقت کا ضیاع ہے۔

سر، آپ نے پوسٹ #18 کا جواب نہيں ديا؟