ملالہ یوسف زئی کی پورٹریٹ کی نمائش

CanPak2

Minister (2k+ posts)
ملالہ یوسف زئی کی پورٹریٹ کی نمائش


آخری وقت اشاعت: بدھ 11 ستمبر 2013 ,* 00:59 GMT 05:59 PST



130911004726__69765280_npg_731_1201_girlreadingmal.jpg
جوناتن نے اس پورٹریٹ کو ملالہ فنڈ کو عطیہ دے کر بہت بڑی مہربانی کی ہے: ملالہ

مشہور برطانوی مصور جوناتن ییو نے پاکستان کی وادی سوات میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی پورٹریٹ یا تصویر بنائی ہے جسے پہلی دفعہ برطانیہ کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔
سولہ سالا ملالہ یوسف زئی پرگذشتہ سال اکتوبر میں سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ وین میں سکول سے گھر واپس آ رہی تھیں۔
ا

حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ کا علاج پاکستان میں کیا گیا اور بعد میں برطانوی شہر برمنگھم علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا اور اب صحت یابی کے بعد اسی شہر میں مقیم ہیں۔
"مجھے امید ہے کہ اس پینٹنگ میں ایک طاقتور اور ہوشیار اور اس کے ساتھ جوانی کی کمزوریاں رکھنے والی شخصیت کی عکاسی کی گئی ہے"
جوناتن ییو





ییو نے کہا کہ ’اپنے کے دور کی متاثر کن شخصیت کی پورٹریٹ بنانا میرے لیے باعثِ عزت ہے۔‘
پورٹریٹ میں ملالہ کو اپنا ہوم ورک یا سکول کی طرف سے گھر کے لیے دیا ہوا کام کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر سائز میں کافی بڑی ہے۔
ملالہ کی اس پورٹریٹ کی ییو کی دوسرے مشہور شخصیات جیسے ڈامین ہرسٹ اور کیون سپیسی کی بنائی ہوئی تصاویر کے ساتھ نمائش کی جائے گی۔
ییو کی ملالہ اور ان کی خاندان کے ساتھ پہلی ملاقات اپریل میں اس وقت ہوئی تھی جب ملالہ نے صحت یاب ہو رہی تھیں اور انھوں نے برطانیہ میں سکول جانا شروع کر دیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ ’یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ مجھے ان کی زندگی کے ایک نازک مرحلے میں ان کے ساتھ وقت گزرانے کا موقع ملا۔‘
ییو نے کہا کہ’مجھے امید ہے کہ اس پینٹنگ میں ایک طاقتور اور ہوشیار اور اس کے ساتھ جوانی کی کمزوریاں رکھنے والی شخصیت کی عکاسی کی گئی ہے۔‘
بعد میں اس پورٹریٹ کی نیلامی ہو گی جس سے آنے والی آمدن کو ملالہ فنڈ میں جمع کرایا جائے گا۔ ملالہ فنڈ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرتا ہے۔
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ نیشنل پورٹریٹ گیلری میں ان کی پورٹریٹ کی نمائش ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور کہا کہ جوناتن نے اس پورٹریٹ میں حقیقی معنوں میں ان کی عکس بندی کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ’جوناتن نے اس پورٹریٹ کو ملالہ فنڈ کو عطیہ دے کر بہت بڑی مہربانی کی ہے۔مجھے جان کر بڑھی خوشی ہوئی کہ اس سے آنے والی آمدن سے بہت سے بچوں کو فا۔‘


http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2013/09/130911_malala_portrait_rk.shtml
 

Back
Top