Sniper
Chief Minister (5k+ posts)
لندن(بیورورپورٹ )معروف فلمی و اسٹیج اداکار افتخار حسین ٹھاکر نے کہا ہے کہ مولانا طار ق جمیل سے ملاقات نے انکی زندگی بدل کر رکھ دی وہ مسلسل آٹھ سال سے حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جبکہ برطانیہ کے دورہ سے وہ گیارہ ستمبر کو وطن واپس پہنچ کر 24تاریخ کوحج پر روانہ ہو جائیں گے اب تک 1786افراد انکی دعوت پر عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جبکہ عملی طور پر انہوں نے 36ناچنے والی لڑکیوں کو اسٹیج پر رقص کرنے سے منع کرتے ہوئے ان کی اصل ازدواجی زندگی کی طرف راغب کیا اور انکی شادیاں کرا دیں جو خوشگوار زندگی بسر کر رہی ہیں ۔
انہوں نے ایک خصوصی انٹر ویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی اعلی تعلیم امریکہ سے حاصل کی جبکہ ان کی اہلیہ اور چار کمسن بچے سبھی حافظ قران ہیں مولانا طارق جمیل سے ملاقات سے قبل ان کے استاد محترم مولانا جمشید سے بھی ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا میں اپنی کمائی کا بیشتر حصہ تھیلسیمیاکے بچوں کے لیے وقف کر دیتا ہوں جبکہ ملتان میں وہ ایک ہسپتال بھی قائم کر چکے ہیں غیر ملکی دوروں کے دوران وہ مخیر حضرات کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہیں جو بڑھ چڑھ کر انکی مدد کرتے ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ فرانس سے سویڈن جاتے ہوئے انہوں نے جہاز میں سویڈن کے سب سے بڑے گرجا گھر کے پادری ڈینیل کو اسلام کی دعوت دی جسے بحث مباحثہ کے بعد اسلام کے زریں اصولوں سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا اور آج بھی وہ29افراد کو دائرہ اسلام میں لا چکا ہے اور ان کے ہمراہ یونان کے تبلیغی دورے پر ہے وہ ڈینیل سے محمد عمر بن چکا ہے-
افتخار حسین ٹھاکر نے انکشاف کیا کہ دین کی دعوت دیتے رہتے ہیں کیونکہ ہمارے لیے صرف مسلمان ہونا ہی کافی نہیں بلکہ اسکی تبلیغ بھی ضر وری ہے اور یہ سنت نبوی کا اہم جزو ہے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ وہ اداکاری کے شعبے سے منسلک ہیں اس شعبہ سے وابستہ ہونے کے باوجود وہ صوم و صلوة کے پابندہیں اور دین کی تبلیغ کرتے رہتے ہیں انکی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے ساتھ سٹیج پر رقص کرنے والے لڑکیاں رقص چھوڑ کر اپنی ازدواجی زندگی اختیار کر لیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/entertainment/12-Sep-2014/142549

Last edited by a moderator: