ملاقات بھی اچھی رہی
کچھ دن قبل فیس بک پر ہمارے ایک فورم ممبر کا میسج موصول ہوا کہ میں اسلام آباد پہنچ چکا ہوں۔ کل آپ سے ضرور ملاقات کروں گا۔ اگلے دن رات سات بجے اس ممبر کی کال آئی جس میں جگہ کا تعین کیا گیا جہاں ملا جا سکے۔ ان ممبر کے حوالے سے میرے ذہن میں ایک تو منظر کشی یہ تھی کہ یہ ایک غصے والے نوجوان ہوں گے. جی ٹین مرکز کے قریب میں کھڑا اس ممبر کا انتظار کر رہا تھا . ساتھ ہی ساتھ موبائل میں فیس بک میں دوستوں کی تصاویر لائک کر رہا تھا . ایک دم سے ایک کرولا گاڑی آئی .جس سے بلکل چائے والا جیسا نوجوان نکلا .
مزاج میں مزاحیہ پن اور طبیعت میں دلکشی نمایاں تھی. پڑھا لکھا حلیہ اور انداز گفتگو تھا . جی یہ ممبر کوئی اور نہیں بلکہ ہمارے پیارے فورم ممبر پی ٹی آئی سائنٹسٹ ہیں . ایف ایٹ مرکز میں جا کر جوس پیا . سائنٹسٹ بھائی نے ایک پیارے بھائی کی طرح تعلیمی مصروفیات پوچھیں .فورم کی مثبت اور منفی ایکٹیویٹی کے بارے میں معلومات کا تبادلہ خیال کیا گیا.
اس تھریڈ کا ایک مقصد پی ٹی آئی سائنٹسٹ کے مثبت پہلو بتانا ہے۔ ان کے حوالے سے یہاں بیشتر لوگ جھوٹی باتیں پھیلاتے ہیں اور ان کو کسی سوشل میڈیا سیل کا حصہ بھی قرار دیتے ہیں۔ جو سچ نہیں۔ سیاست میں ان کی دلچسپی کی وجہ فیصل آباد کے نوجوانوں کی پسماندہ حالت ہے جس کی ذمہ دار حکمران جماعت ہے۔ کسی پیڈ سیل میں کام کرنے والے عموما کبھی گرائونڈ پر اتنا سیاسی کام نہیں کرتے۔ سائنٹسٹ تو امن مارچ میں وزیرستان جا چکے اور دھرنے میں گرفتار بھی ہو چکے۔ اسی تھریڈ میں چلیں ایک شکایات بھی سائنٹسٹ بھائی سے کر لی جائے کہ تصویر لینے کا ان کو بہت کہا۔ مگر راضی نہ ہوئے اور یونہی چلے گئے. مگر میرے ذہن میں بھائی کی تصویر اور ملاقات ابھی بھی موجود ہے .ایک مرتبہ ہمارے بھائی فورم چھوڑ کر بھی چلے گئے مگر بھائی کچھ بھی ہوجائے یہ فورم نہ چھوڑنا کیونکہ جی جی بریگیڈ کے دماغوں میں بجلی کے جھٹکے آپ ہی کی وجہ سے پڑتے ہیں . جس طرح آپ تحریک انصاف کے نظریات کا پرچار کرتے ہو شاید ہی کوئی کرتا ہو. الله ہمارے بھائی کو ہر موقع پر کامیاب کرے اور لمبی زندگی دے۔ آمین