such bolo
Chief Minister (5k+ posts)
ملّاؤ.....ایمبولینس تم لے آؤ.........موم بتیاں ہم لے آتے ہیں...ه
لاہور حادثے میں جس طرح مذہبی جماعتوں کے فلاحی شعبے حکومت کا ہاتھ بٹا رہے تھے..دیکھ کر فخر ہو رہا تھا....جماعت الدعوه کی #فیف جماعت اسلامی کی #الخدمت سب ہی اپنے حجم کے مطابق لگے ہووے تھے....اس وقت سب انسان تھے مظلوم انسان.....ه
..........لیکن میں اس وقت ڈھونڈ رہا تھا کہ ہماری "آنٹیوں " کی بھی کوئی ایمبولینس ہو گی ..دنیا بھر سے انسانیت کے نام پر کروڑوں ڈالر اکٹھے کر لیے...چلو حلال حرام کا تصور ان کے ہاں نہیں ...انسانیت کی تو یہ "مامیاں" ہیں ...کوئی ایک آدھ ایمبولینس ، کوئی رضاکار باتنخواہ ہی سہی...کچھ تو "کرتوت" پلے ہو گی.... فرانس اور برسلز کے غم میں بنا ڈائٹنگ کے دبلی ہونے والیاں کچھ تو اس قتل گاہ میں لے کر آئیں گی....چلو آنٹیاؤں کو ملاؤں سے ڈر لگتا ہے...اپنے حسن نثار ، نذیر ناجی ، وجاہت میاں ، نے ہی کچھ کیا ہو گا... وہی کچھ دیر کو اپنی ngo،z کی ایک آدھ ایمبولینس لے کے چلے آتے....ایاز امیر کو چھوڑئیے انھیں تو اپنی کھوئی ہوئی بوتل کا غم ہی غم انسانیت سے بڑا لگتا ہے.....لیکن آج اگلی صبح جب ان میں کسی کی شکل تک وہاں نہ دکھائی دی تو بات سمجھ میں آ گئی کہ سارا مال ہی "پی" گئے .....اور اب اس کھیل میں ایمبولینسیں ،خون کی بوتلیں ، علاج کے بکھیڑے ہم ملاؤں کا سردرد ہے......اور موم بتیاں جلانا ان کی ذمے داری ہے........جو یہ سب حضرات ایک آدھ روز میں مظلوم لبرٹی چوک میں انجام دیں گے....ه
ابو بکر قدوسی
Last edited by a moderator: