مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کی قرارداد منظور کرلی، بھارت سے آرٹیکل 370 بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اسمبلی میں موجود بی جے پی ارکان کی جانب سے قرارداد کی شدید مخالفت کی گئی اور شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔
بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے پی ڈی پی کی جانب سے پیش قراداد کی کاپیاں چھیننے کی کوشش کی، سارجنٹ آف آرمز نے ہنگامہ آرائی کرنیوالے بی جے پی اراکین کو باہر نکال دیا۔
قرارداد نائب وزیراعلیٰ اور نیشنل کانگریس کے رہنما سریندر سنگھ چودھری نے پیش کی۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 یکطرفہ طور پر منسوخ کر دیا تھا۔
دوسری جانب بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کی دیوار قبرستان میں گاڑھ دی، دنیا کی کوئی طاقت 370 دوبارہ نہیں لاسکتی۔