Afaq Chaudhry
Chief Minister (5k+ posts)


Last edited:
اللہ کشمیریوں کو عقل دے، پتہ نہیں کیوں پاکستان کیساتھ ملنے کی بے تکی سی ضد کیے بیٹھے ہیں۔
جو یہاں نواز شریف اپنی رعایا کیساتھ کرتا ہے مودی سرکار بھی وہی کرتا ہے۔
اگر یہ وہم ہے کہ اپنا مار کے چھاؤں میں پھینکے گا تو وہ پرانے زمانوں کی بات تھی۔ اب مار کے بوری میں پھینکتا ہے۔
ریلوے پھاٹکوں میں نونہال کچلے مرے جا رہے ہیں۔
ہسپتالوں میں ٹھٹر کر بوڑھی مائیں جان دے رہی ہیں
نوجون اچھے مستقبل کی تلاش میں پردیس میں اغوا ہوئے پڑے ماں باپ سے تاوان ادئیگی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
زندہ مُردوں کی لاشیں بیچ رہے ہیں، مُردے زندوں کی "زندگیوں" پر خندہ زن۔
الغرض سکولوں میں تعلیم نہیں، ہسپتالوں میں علاج نہیں، عدالتوں میں انصاف نہیں، تاروں میں بجلی نہیں، پائپوں میں گیس نہیں، نل میں پانی نہیں، مسجدوں میں امن نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن کشمیریوں کو ضد ہے "بن کے رہیں گے پاکستان"۔
ہم سے موجودہ نہیں سنبھلتا۔ نجانے کشمیری پانی (پاکستان) میں مدھانی بن کر کیوں گھسنا چاہتے ہیں۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|