پاکستان میں مالی سال 2023-24 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 233 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بیورو آف شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں 2022-23 کے مقابلے میں 233 فیصد اضافہ ہوا۔
2022-23 میں 570 ملین ڈالر کا زرمبادلہ موبائل فونز کی درآمدات پر خرچ ہوا تھا جبکہ 2023 -24 کے دوران 1اعشاریہ 899 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف موبائل فونز کی درآمدات پر خرچ ہوا ہے، صرف جون 2024 میں 279 ملین ڈالر زرمبادلہ موبائل فونز کی درآمد پر خرچ ہوا، مئی 2024 کے مقابلے میں جون 2024 میں موبائل فونز کی درآمد میں 77 فیصد اضافہ ہوا۔
خیال رہے کہ پاکستان می مقامی سطح پر موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ ہورہی ہے مگر اس کے باوجود بیرون ملک سے موبائل فونز کی درآمد میں اضافہ ہورہا ہے، مالی سال 2023میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمد 5اعشاریہ 812 ارب ڈالر تھی جو مالی سال 2024 میں 46 فیصد اضافے کے بعد 8اعشاریہ 501 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔