مفت وی پی این سروسز ختم، پی ٹی اے نے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

vpanb11.jpg

مفت وی پی این سروسز ختم، پی ٹی اے نے استعمال کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

پی ٹی اے کے بیان کے مطابق، سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز، فری لانسرز اور غیرملکی سفارت خانوں کے لیے وی پی این کا قانونی اور بلا تعطل استعمال یقینی بنانے کے لیے رجسٹریشن ضروری ہے، جو کہ پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹس پر مفت دستیاب ہے۔

پی ٹی اے نے وی پی این صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا وی پی این https://ipregistration.pta.gov.pk پر رجسٹر کروائیں۔ مزید ہدایات اور رجسٹریشن کے مراحل کی معلومات پی ٹی اے کے سوشل میڈیا چینلز پر بھی فراہم کی گئی ہیں۔
PTA-announcement.jpeg


گزشتہ روز انٹرنیٹ وی پی این بندش کی متعدد شکایات سامنے آئیں ۔ انٹرنیٹ صارفین حکومت کو تنقید اور طنز کا نشانہ بناتے رہے۔

یادرہے کہ حالیہ حکومتی اقدامات میں فائر وال کے ذریعے متعدد سوشل میڈیا سائٹس اور دیگر ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا، جن میں سرفہرست ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) ہے، جو صرف وی پی این کے ذریعے ہی قابلِ رسائی تھی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان سمیت حکومتی اراکین اور وزرا بھی وی پی این کے ذریعے ہی ان بلاک شدہ سائٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1855850091367788652
وزیراعظم نواز شریف نے حال ہی میں اسی پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا، جس پر اندرون اور بیرون ملک انہیں حکومتی پابندیوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

وی پی این کیا ہے؟
وی پی این (VPN) یعنی "ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک" ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو انٹرنیٹ پر صارف کے ڈیٹا کو محفوظ بناتی ہے اور اس کی پرائیویسی میں اضافہ کرتی ہے۔ وی پی این استعمال کرنے سے صارف کا ڈیٹا ایک محفوظ سرور کے ذریعے انکرپٹ (encrypted) ہوتا ہے، جس سے انٹرنیٹ پر اس کا اصل مقام (IP address) چھپ جاتا ہے اور اسے نیا IP ایڈریس مل جاتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں وی پی این کو ان ویب سائٹس یا ایپ کی رسائی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جس پر حکومت نے پابندی عائد کی ہو۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

حکومت گھبرائے نہیں . پی ٹی آئی کے چیتے اگلے چند گھنٹوں میں ہی اسکا توڑ کرتے ہوۓ کوئی سٹیٹ آف دا آرٹ جگاڑ نکال لیں گے

Just wait for a while!