پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتی عبدالقوی اداکاراؤں کی خفیہ نگرانی کرتے ہیں۔
مفتی عبدالقوی معروف عالم دین ہیں جو آئے روز کسی نہ کسی نئے تنازعہ میں گھرے رہتے ہیں، مفتی عبدالقوی کی کچھ عرصہ قبل ایک نازیبا ویڈیو بھی لیک ہوئی تھی۔
ماضی میں وہ قندیل بلوچ، حریم شاہ، صندل خٹک کے بھی قریب ہونیکی کوشش کرتے رہے جس پر انہیں بدنامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ کبھی وہ کسی ٹک ٹاکر کیساتھ نازیبا گفتگو کرتے پائے گئے، کبھی وہ کسی ٹک ٹاکر کے بیڈروم میں گھسنے کی کوشش کرتے پائے گئے
ماضی میں ایک نجی چینل کے شو میں ویناملک اور مفتی عبدالقوی کی لڑائی ہوچکی ہے جب ویناملک نے بھارت میں ایک نازیبا اور برہنہ فوٹو شوٹ کروایا تھا۔اس شو میں مفتی عبدالقوی نے وینا ملک سے کہا تھا کہ آپ کا حسن وجمال بھی ہے جس پر ویناملک نے کہا کہ مفتی صاحب آپکو کیسے پتہ چلا؟
اسی شو میں مفتی صاحب نے وینا ملک سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ اپنے بچوں کے ساتھ بگ باس دیکھ سکتی ہیں؟ جس پر وینا نے جواب دیا تھا کہ میرے بچے میرے کام سے باخوبی واقف ہیں اور وہ میرے ساتھ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔
کئی سال کے وقفے کے بعد ویناملک مفتی عبدالقوی کے خلاف کھل کر سامنے آگئیں اور کہا کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کی خفیہ انداز میں نگرانی کرتے ہیں، انہیں سب کے بارے میں سب پتہ ہوتا ہے، ایک مرتبہ مجھے بھی کہا کہ آپ کا حسن و جمال ہے۔
یہ بات انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں کی۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھارتی ریلیٹی شو ’بگ باس‘ میں کام کر کے بہت مزہ آیا لیکن کبھی یہ سمجھ نہیں آئی کہ اس میں ایسا کیا تھا کہ لوگ آج بھی مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، مذکوہ شو کے بعد کافی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔
ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کو خفیہ طور پر دیکھتے ہیں، ان کے سب ڈرامے دیکھتے ہیں، وہ مجھے کہتے ہیں کہ آپ کا حسن و جمال بھی ہے، جس پر میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ میرا حسن و جمال بھی ہے؟
وینا ملک کے مطابق بگ باس میں جس طرح مجھے دکھایا گیا، وہ سب مفتی قوی کو کیسے پتہ چلا تھا؟ اس وقت یہی سوال میں نے ان سے کیا تھا، جس پر وہ بھڑک گئے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عزت و ذلت دینا کسی انسان کے ہاتھ میں ہو تو وہ آپ کی زندگی برباد کرنے میں ایک منٹ نہیں لگائیں گے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ اتنے سنگ دل کیسے ہو جاتے ہیں۔