مفتاح کےپٹرول کی قیمت بڑھانے پرسخت ردعمل دینےوالی لیگی قیادت اب خاموش کیوں؟

20pmlnqiadatattaat.jpg

ن لیگ کےسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دینے والی ن لیگی قیادت و رہنمااسحاق ڈار کی جانب سے قیمتوں میں اضافےکے فیصلے پرخاموش کیوں ہیں؟

تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اقتدار میں آنے کے بعد ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کووفاقی وزیر خزانہ تعینات کیا گیا تھا، تاہم مفتاح اسماعیل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےفیصلے پر ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سمیت پارٹی کی سینئر قیادت کی جانب سے سخت ردعمل سامنےآیا۔

https://twitter.com/x/status/1619596329327419393
گزشتہ برس 16 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں صرف 6 روپے72 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا اس وقت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے نا صرف اس فیصلے کی مخالفت کی ہے بلکہ انہوں نے کہا ہے کہ عوام پر ایک پیسے کا بوجھ بھی قبول نہیں کیا جائے گا، نواز شریف نے کہا اگر مجبوری ہے تو وہ اس فیصلے میں شامل نہیں ہوسکتے۔

اسحاق ڈار کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، روپے کی قدر میں کمی اور عوام پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق متعدد فیصلوں پر پارٹی کے اندر اختلافات کے بعد ان سے استعفیٰ لے کر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دوبارہ یہ ذمہ داری سونپی گئی اور امید کی گئی کہ وہ معاشی حالات کی بہتری کیلئے کوئی جادو کردیں گے، تاہم آج اسحاق ڈار نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے یکمشت اضافہ کردیا ہے تاہم ن لیگی قیادت و دیگر پارٹی رہنما اس فیصلے پر ردعمل دینے سے گریزاں ہیں۔