مفتاح پھربھی ایک قسط لےآئے،ڈار توڈالر 200پرلائے اورنہ معیشت بچاسکے:شیخ رشید

mifta-ismail-ishaq-dar.jpg


سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے ایک بار پھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا مفتاح اسماعیل پھر بھی آئی ایم ایف سے قرض کی ایک لیکر آئے تھے مگر اسحاق ڈار ڈالر 200 پر لائے اور نہ معیشت کو تباہی سے بچا سکے۔

شیخ رشید نے کہا آئندہ 48 گھنٹوں میں آئی ایم ایف کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا اور 300 ارب روپے کے مزید ٹیکس غریب پر مسلط کردیے جائیں گے،مفتاح اسماعیل پھر ایک قسط لے آیا تھا لیکن اسحاق ڈار نہ ڈالر کو 200 پر لایا نہ معشیت کو تباہی سے بچایا۔

https://twitter.com/x/status/1673903255406153729
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا قوم کی سیاسی تقدیر کے فیصلے لندن اور دبئی میں ہوتے ہیں کیونکہ ان کی جائیدایں، اولادیں، بینک بیلنس لندن دبئی میں ہیں، انہوں نے ایک چہرے پر کئی چہرے سجا رکھے ہیں جو کہ عوام میں نفرت کا نشان ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1673903258757373953
اے ایم ایل سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ کے لیے رکھا ہوا ہے، قومی اثاثے لیز پر، غریب مہنگائی کی بھینٹ پر اور یہ بےساکھیوں کے سہارے ہیں جب کہ یہ گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں،آنے والے الیکشن میں پنجاب پانی پت کا میدان ثابت ہوگا، ہائیکورٹ کو کل بتایا گیا کہ صرف اسلام آباد میں میرے خلاف 7 ایف آئی آر درج ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1673903262775537665
انہوں نے کہا ایک چہرے پر کئی چہرے سجا رکھے ہیں یہ عوام میں نفرت کانشان ہیں، پہلی دفعہ حج کاپوراکوٹہ بھی استعمال نہیں ہوانگران حکومت الیکشن ہونےنہ ہونےسیٹوں کی ایڈجسمنٹ دبئی میں کررہے ہیں۔