
معید پیرزادہ کو کون دھمکیاں دے رہا ہے؟ سینئر صحافی نے بڑا انکشاف کردیا
اپنے ٹوئٹر پیغام میں معید پیرزادہ نے لکھا کہ مریم نواز کے پیچھے آنے والا یہ شخص مجھے دھمکی دے رہا ہے کہ میں اگلا ہوں،
انہوں نے لکھا کہ یہ نہیں سمجھ رہا کہ میں واشنگٹن، امریکہ میں ہوں اور اگر میں نے اسے ٹویٹر اور پولیس کو اطلاع دی تو اس کے نتائج ہو سکتے ہیں۔آپ کے لیڈروں پر پہلے ہی ایک اہم ٹی وی اینکر کے قتل کا الزام ہے۔
معید پیرزادہ گزشتہ سال پاکستان چھوڑ کر امریکا چلے گئے تھے، معید پیرزادہ ان صحافیوں میں تھے جنہوں نے رجیم چینج آپریشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، وہ دھمکیوں کی زد میں تھے جس پر انہوں نے 92 نیوز میں اپنی نوکری چھوڑ کر امریکہ پناہ لے لی تھی۔
اس سے قبل سینیئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے اینکرز ارشد شریف اور صابر شاکر نے بھی خود پر درجنوں ایف آئی آرز کے اندراج اور مبینہ دھمکیوں کے بعد پاکستان چھوڑ دیا تھا۔
خیال رہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا تھا اور ان پر پاکستان میں بے تحاشا مقدمات درج تھے۔