معلوم نہیں اسحاق ڈار کوکیوں لایاگیا،پاکستان کو بڑا نقصان ہوا:مفتاح اسماعیل

mifta-on-ishaq-dar-pakistan-back.jpg


معلوم نہیں اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا،مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک بار پھر اسحاق ڈار کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کردیا، کہا اسحاق ڈار نے پبلک میں میرے خلاف بات کی اور میری صلاحیت پرسوالات اٹھائے جس کا میں نے جواب دیا، علم نہیں کہ ڈار صاحب کو کیوں لایا گیا لیکن ڈار صاحب نے سوچا کہ شاید وہ آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتےہیں،

انہوں نے کوشش کی جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا، حکومت اب اس بات پر راضی ہو گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننی پڑیں گی۔


انہوں نے کہا پاکستان میں عجیب سا سسٹم قائم ہو چکا ہے، ایک چھوٹی سی اشرافیہ ہمارے تمام فیصلے کر رہی ہوتی ہے،جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا ہر ملک ہم سے آگے نکل رہا ہے جس کی وجہ گورننس کا ٹھیک نہ ہونا ہے،

مقامی سطح پر جب تک اختیارات منتقل نہں ہوں گے تو گورننس ٹھیک نہیں ہو گی، ہمیں نچلے طبقے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا ہم نے جمہوری طرز حکومت اور صدارتی سسٹم کو دیکھا، آمریت کو بھی دیکھ لیا، ملک میں عجیب کا ایلیٹ سسٹم قائم ہو چکا ہے جسے ہٹانا پڑے گا، ایک چھوٹی سی ایلیٹ کلاس پاکستان کے فیصلے کر رہی ہوتی ہے، ہم بھی سسٹم کو نہ بدل سکے اس لیے ہم بھی قصور وار ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا میں مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہوں، پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی لیکن مستقبل میں الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their illegal handlers have always ruined the economy, so this time is no different. Pity those who somehow believed these tested criminals.