RajaRawal111
Prime Minister (20k+ posts)

ہمارے معصوم اور بھولے بھالے کچھ نہ جانے والے وزیرا عظم جن کو باقی حکومتی کاموں کے ساتھ یہ بھی نہیں پتا کہ کون سی بات کرنے والی ہے اور کون سی نہیں - ہمیشہ کان میں پڑی کھسر پھسر پر نکی جی چڑی بن کر ٹویٹ ٹویٹ کرنے لگتے ہیں - اور پھر بعد میں انٹرنیشنل لیول پر قوم کو شرمندہ کرواتے ہیں
ابھی پچھلے دونوں ہی موصوف نے فوج کے خرچ کم کرنے پر ٹویٹ میں شکریہ دے مارا - اس شکریے کی نہ کوئی ضرورت تھی نہ اس کا کوئی فائدہ - اس ٹویٹ نے قوم اور خود فوج کو اتنا شرمندہ کروایا کہ نہ صرف جنرل غفور کو بلکہ سربراہ جنرل باجوہ کو بھی ہندوستان کو ساس کی طرح زور زور سے طنز کر کے چپ کروانا پڑا
لیکن اس پر ظلم یہ موصوف کو ہمیشہ کی طرح بولنے سے پہلے پتا نہیں تھا کہ ہو کیا رہا ہے -- آج ڈان کی یہ خبر پڑھی تو پتا چلا کہ فوج کا کوئی خرچہ ورچہ کم نہیں ہو رہا بلکہ روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے ""صرف ڈالر یقولنس"" میں کمی آ رہی ہے - جو کہ ملک میں ہر طبقے اور ہر پروجیکٹ کے ساتھ ہو رہا ہے --- لیکن معصوم چڑیا نے ٹویٹ میں تیل نکالنے کی طرح اس باری تو فوج کے دفاع کی صلاحیت اور ہمارے سٹریٹجک ڈیٹرنس کو ہی ٹارگٹ کر دیا جب کہ اس کوئی خاص ضرورٹ تھی نہیں