معصوم میمنا

Daanish

Politcal Worker (100+ posts)
پاکستان بنانے کا مقصد روس' چین اور انڈیا کو کنٹین کر کے اس خطے میں طاقت کا توازن برطانیہ اور امریکہ کے حق میں قائم رکھنا تھا ۔ اسی لیے پاکستانی فوج کے ذریعے اسے اپنے بلاک میں رکھنے کیلئے معاشی طور پر خود مختار نہیں ہونے دیا گیا ۔ جب بھی کسی نے یہ حصار توڑنے کی کوشش کی اسے نشان عبرت بنا دیاگیا ۔اپنے پلانٹڈ حکمرانوں کے ذریعے کبھی امداد کے لالی پاپ کے ساتھ ساتھ بھاری سودی شرح پہ بڑے بڑے غیر پیداواری قرضوں کے جال میں جکڑ کر اس کی آزادی کو اپنی مٹھی میں کر لیا ۔
سیاسی عدم استحکام ' لاقانونیت ' بد عنوان عدلیہ اور بیوروکریسی ' انتہائی مہنگی بجلی اور گیس اور پڑھے لکھے ہنرمند افراد کا فقدان اس بات کو یقینی بناتاہے کہ نہ صرف یہ کہ یہاں پر پیداواری شعبہ جات سرمایہ کاری ناممکن ہو جائے بلکہ پہلے سے موجود پیداواری صنعت کو بھی اپنی پیداوار بند کرنی پڑے ۔ یوں آئی ایم ایف کے شکنجے میں کس کر ہر طرح کے جائز اور ناجائز مطالبات ماننے پر مجبور کیا جائے اور جب آپ اکڑ دکھانے کا ارادہ کرو تو پھر کسی کلاؤن کی وساطت سے آپ کو یہ باور کرایا جائے ک
Beggars can't be choosers.
ایسے میں کچھ کوتاہ اندیش چین کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں ۔
سچ تو یہ ہے کہ اس وقت چین کے چکر میں اگر ہم مغرب کے ساتھ تعلقات ختم کر لیں تو ایک ہفتہ بھی survive کر نا مشکل ہو جائے گا ۔
چین کو ہماری ضرورت ہے ہماری بندرگاہوں کی وجہ سے لیکن اس کے باوجود چین نے کبھی ہمیں امداد نہيں دی ۔ صرف قرضے دئیے وہ بھی بھاری شرحِ سود پر ۔
کبھی کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ۔ اپنے فائدے کیلئے سی پیک کے تمام تر منصوبے جو پاکستان میں شروع کئے وہ بھی پاکستان کو دئیے گئے قرضوں سے بنائے گئے ۔ مزید ازاں ' تمام تر لیبر بھی اپنی ہی استعمال کی اور ہر پروجیکٹ کا کنٹرول اور آپریشن بھی مکمل اپنے ہاتھ میں رکھا ۔ اگر پاکستان میں کسی کو کوئی فائدہ پہنچا ہے تو وہ صرف چند فیصلہ سازوں کو کمیشن کی شکل میں پہنچا ہے جیسا کہ پاپا جانز وغیرہ ۔
پاکستانی عوام کے حصے میں صرف سبز باغ اور بھاری بھرکم قرضہ جات ہی آئے ہیں ۔
چین ویسے بھی امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک سے یوں مختلف ہے کہ اس میں آزاد جمہوری ادارے ' فعال عدلیہ اور انسانی حقوق کے تحفظ کے وہ ادارے ناپید ہیں جو بے لگام انسانی ہوس' لالچ اور طاقت کو اخلاقی اور معاشرتی حدود میں رکھتے ہیں ۔
یہ تصور ہی سوہانِ روح ہے کہ امریکہ کی جگہ چین سپر پاور بن کر دنیا کی تقدیر کا مالک و مختار بن جائے ۔
امریکہ جتنا برا ہے چین اس کی جگہ لے کر اس سے ہزاروں گنا برا ہو گا۔ اگر یقین نہیں آتا تو کسی ایسے شخص سے پوچھ کر دیکھو جو چینی اور امریکی دونوں لوگوں سے ڈیلنگ کر چکا ہو ۔
خلیل جبران کی ایک چھوٹی سی تحریر ہے '" امن "۔۔۔
گوگل کر کے پڑھ لیں ۔ میری بات سمجھ آجائے گی ۔
 
Last edited by a moderator:

ranaji

President (40k+ posts)
پاکستان انیس سو سینتالیس میں برٹش سے آزاد ہوا اور پھر قائد اعظم کی وفات کے بعد امریکی قبضے میں آگیا اپنے وائسرائے اور اپنے پالتو کتوں کے زریعے اور وائسرائے ہر آرمی چیف ہوتا ہے
کوئی شک ؟
 

Mocha7

Minister (2k+ posts)
Every clueless dweeb, who couldn't even get a word in with their own family, is suddenly a hotshot analyst and deep thinker over here. What a bunch of dumb f*ck morons.
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Every clueless dweeb, who couldn't even get a word in with their own family, is suddenly a hotshot analyst and deep thinker over here. What a bunch of dumb f*ck morons.


4080198.jpg


😂 😂 😂 😂 😂