
21سالہ امریکی وی لاگر ، بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اربیلا اُرپی نے بارڈر ملٹری پولیس کو مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی جس میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں منرو ہل اسٹیشن کے قریب ہوٹل میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
بی ایم پی کے پاس درج مقدمے کے متن کے مطابق 17 جولائی کی رات راجن پور کے رہائشی اذان کھوسہ، شہزاد اور مزمل سپرا نے 21 سالہ امریکی شہری و غیر ملکی خاتون وی لاگر کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ شکایت کنندہ نے مؤقف اپنایا کہ ملزم مزمل سپرا نے اسکی ویڈیو بنا رکھی ہے اور مقدمے سے پیچھے ہٹنے کیلئے بھی دباؤ ڈالا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1549665031259729920
بی ایم پی کے مطابق ملزمان کے خلاف 376 اور 292 بی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی سی ڈیرہ غازیخاں کے مطابق غیر ملکی خاتون کراچی سے ڈی جی خان منرو ہل اسٹیشن آئی تھیں۔ وہ دو روز تک ایک مشتبہ شخص کے گھر پر ٹھہری، بی ایم پی نے مرکزی ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ہے تاہم باقی ملزموں کی تلاش جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1549735249839620096
یاد رہے کے متاثرہ غیر ملکی وی لاگر ایک فیس بک پیج چلاتی ہے جس کا نام سپائسی ٹریول گرل ہے جو کہ قبائلی علاقوں کی ویڈیوز بناتی ہے۔ اس کی چند تصاویر میں وہ فورٹ منرو میں ڈیمسس جھیل پر ملزموں کے ساتھ کھڑی بھی دیکھی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1549658317487759360
بی ایم پی نے خاتون کو طبی معائنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا تھا جبکہ گرفتار ملزم کا علاقہ مجسٹریٹ سے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1dgkhanrape.jpg