Urdu speaking
Minister (2k+ posts)

غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی
پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل آٹھویں ہفتے کمی ہوئی ہے، اس ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں سات کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق سات کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کمی کے بعد پاکستان کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب نواسی کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
پاکستان اسٹیٹ بینک کے ذخائر تیرہ کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر کم ہوکر آٹھ ارب چوراسی کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔شیڈولڈ بینکوں کے پاس موجود ذخائر چھ کروڑ ڈالر اضافے سے سات ارب چار کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔
https://jang.com.pk/news/640115-foreign-exchange-reserve-is-dwindling
Last edited by a moderator: