مصطفیٰ کمال نے کامران ٹیسوری کو "ورلڈ بیسٹ گورنر" قرار دیدیا

kamrn1h2h334.jpg


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو دنیا کے بہترین گورنر قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے متعلق ان خیالات کا اظہاردورہ پاکستان پر موجود عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر اقلیتی و دیگر مذاہب کے لوگ بھی شریک تھے۔

مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس وقت دنیا کے بہترین گورنر کے ساتھ بیٹھے ہیں، ان کو یہ اعزاز ابھی نہیں ملا مگر جس طرح یہ کام کررہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ جلد انہیں یہ ایوارڈ مل جائے گا۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ مجھے بھی ایک زمانے میں دنیا کا بیٹا میئرہونے کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ماضی میں مصطفیٰ کمال کامران ٹیسوری کے سخت ناقد رہے ہیں مگر اپنی جماعت پاک سرزمین پارٹی کو ایم کیوایم میں ضم کرنے کے بعد کامران ٹیسوری کے مداح بن گئے۔