مشیر

barca

Prime Minister (20k+ posts)

مشیر

حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے کسی نے پوچھا۔ "آپ کے دور حکمرانی میں اتنی افراتفری کیوں ہے؟
آپ سے پہلے کے خلفائے راشدین کے عہد میں تو یہ حال نہ تھا"۔ آپ نے فرمایا۔ "یہ اس لئے کہ اُن خلفائے راشدین کے مشیر ہم تھے اور ہمارے مشیر تم ہو"۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ حکمرانوں کے لئے ایک اچھا مشیر، نعمت اور ایک بدکردار، بدنیّت مشیر ایک لعنت سے کم نہیں ہے. یہ مشیر نامی مخلوق اکثر دورِ اقتدار میں ہی حکمرانوں کے نزدیک نظر آتی ہے اور جب اقتدار ختم ہوتا ہے تو ڈوبتے جہاز کو چھوڑ کر یہ "چوہے نما" مخلوق غائب ہو جاتی ہے

اور اکثر ان حکمرانوں کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کے ان کی سیاسی زندگی اور بعض اوقات اصل زندگی کے خاتمے کا باعث بھی بن جاتے ہیں، آپ اسلامی ریاستوں اور خاص کر پاکستان کے سیاسی منظر نامے پہ نظر دوڑائیں تو آپ کو یہ مخلوق بکثرت نظر آئے گی، ایسے ہی کچھ لوگ ترقی پا کر یا تو سیاسی لیڈر بن گئے ہیں، یا جن کو اس دشت کی ہوا راس نہیں آئی وہ معروف تجزیہ نگار بن کر سابقہ آقاؤں کے خلاف لعن طعن اور بغض کا بازار گرم کئے رکھتے ہیں.

یہ "گرگٹ نما" مخلوق ہمارے معاشرے کا ناسور بن گئی ہے، ہونا تو یہ چاہیے کہ ان کو کوئی منہ نہ لگائے مگر سیاسی مخالفت کے کھیل میں یہ کردار "نمک" کی طرح اتنا لازمی ہو گیا ہے کہ اس کے بغیر کوئی "سیاسی ڈش" تیار ہی نہیں ہوتی. ایسے کچھ کردار اپوزیشن کی "پے رول" پر بھی ہیں اور حکومت کی "پے رول" پر بھی ہیں

اور ان کا ایک ہی کام ہے نئے نئے جھوٹ گھڑنا، نئے نئے سیاسی سکینڈل بنانا، نِت نئے ہیجانوں کو جنم دینا اور انہی کارناموں کے عوض یہ "گِرگٹ نما، کتا خصلت" مخلوق پل رہی ہے اور ان کی وجہ سے ہمارے پیارے ملک میں بے سکونی کا جو ایک طوفان آیا ہوا ہے اس کی مثال ہماری سیاسی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی یہ نہیں کہ ایسے لوگ پہلے نہیں ہوا کرتے تھے مگر آجکل یہ لوگ کچھ زیادہ ہی مقدار میں پائے جاتے ہیں.

ہماری آج کی سیاسی قیادت کو یہ سوچنا ہو گا کہ کیا ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند معاشرہ دے رہے ہیں یقیناً نہیں، آپ شماریاتی تجزیے اٹھا کر دیکھ لیں ہماری آج کی نسلیں جس درجہ ٹینشن، ذہنی دباؤ کے شکار ہیں ویسے پہلے کبھی نہیں تھیں
 
Last edited by a moderator:

کی جاناں میں کون

Chief Minister (5k+ posts)
No commetns.

Sheikh-Rasheed-Chaudhry-Shujaat.jpg

Bo5hmA7CQAAEzsS.jpg:large
Photo-CSH-01-Dec31-12.jpg
53e7e79ff191a.jpg

Moonis-Elahi-Imran-Khan.jpg
 
saeenji

Minister (2k+ posts)
@barca , aap ki tamaam batoon se itefaq lekin aik lafz istemaal nahi karna chaheye tha, umeed hai aap ishara samajh gaye hon ge. :jazak: :)
 
WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
No commetns.

Sheikh-Rasheed-Chaudhry-Shujaat.jpg

Bo5hmA7CQAAEzsS.jpg:large
Photo-CSH-01-Dec31-12.jpg
53e7e79ff191a.jpg

Moonis-Elahi-Imran-Khan.jpg

جناب بارکا نے " مشیروں " کا ذکر کیا ہے ، آپ نے خان صاحب اور قادری کے
در پر کھڑے " سیاسی فقیر " گنوا دیے !!!

سچ ہے بندہ پٹواری ہووے تے موجاں ای موجاں

اے نے مشیر ذرا غور نال ویکھو
15cer79.jpg

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

متوازن تجزیہ
:)
بہترین تحریر ، لگتا ہےا پنا بوریا بستر سمیٹنا پڑے گااگر بارسانے خود لکھا ہے، بارسا بتادو تشویش کی تو کوئی بات نہیں؟؟
:(​
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)

متوازن تجزیہ
:)
بہترین تحریر ، لگتا ہےا پنا بوریا بستر سمیٹنا پڑے گااگر بارسانے خود لکھا ہے، بارسا بتادو تشویش کی تو کوئی بات نہیں؟؟
:(​
آج چوہدری صاحب نے فرمایا ہے کے کنٹینر کے اندر لکھے گئے سکرپٹ
کے آخری پیرا گراف کا حکومت کو پتا لگ جائے تو حکومت کانپ جائے
جس پر سب دھرنا پارٹیوں کے دستخط ہیں مہروں سمیت
 
کی جاناں میں کون

Chief Minister (5k+ posts)
yehi siasai faqeer bhi kabhi nawaz shreef key masheer they.

جناب بارکا نے " مشیروں " کا ذکر کیا ہے ، آپ نے خان صاحب اور قادری کے
در پر کھڑے " سیاسی فقیر " گنوا دیے !!!

سچ ہے بندہ پٹواری ہووے تے موجاں ای موجاں

اے نے مشیر ذرا غور نال ویکھو
15cer79.jpg

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
آج چوہدری صاحب نے فرمایا ہے کے کنٹینر کے اندر لکھے گئے سکرپٹ
کے آخری پیرا گراف کا حکومت کو پتا لگ جائے تو حکومت کانپ جائے
جس پر سب دھرنا پارٹیوں کے دستخط ہیں مہروں سمیت

چوہدری شرلیاں نہ چھوڑے تو اسے چھوڑُو کون مانے گا؟؟

حکومت کے کانپنے کے دن وہ تھے جب مارچ شروع ہوا تھا، ابھی ڈنک نکال دیا ہے دھرنا پارٹیوں کا خود ان کے لیڈروں نے۔
 
PAINDO

Siasat.pk - Blogger

متوازن تجزیہ
:)
بہترین تحریر ، لگتا ہےا پنا بوریا بستر سمیٹنا پڑے گااگر بارسانے خود لکھا ہے، بارسا بتادو تشویش کی تو کوئی بات نہیں؟؟
:(​

استادِ محترم ،آپکی تحریروں سے ہی ہماری کانے والی قلم کو روشنائی ملتی ہے ،مگر ایک بات پکی ہے اگر لکھنے کا ڈھنگ آ گیا تو چیف جسٹس کی طرح آپکی کمر میں خنجر ضرور اتاریں گے ،اب اس سچ کو دل پر مت لیجیے گا :p
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)

چوہدری شرلیاں نہ چھوڑے تو اسے چھوڑُو کون مانے گا؟؟

حکومت کے کانپنے کے دن وہ تھے جب مارچ شروع ہوا تھا، ابھی ڈنک نکال دیا ہے دھرنا پارٹیوں کا خود ان کے لیڈروں نے۔
میرے حساب سے چوہدری شجاعت جھوٹ بہت کم بولتا ہے
اور اس کے پیٹ میں بات بھی نہیں رہتی
آخری معرکہ ابھی باقی ہے اگلے ہفتے فیصلہ ہو جائے گا
 
PAINDO

Siasat.pk - Blogger
بھائی جان ضد تو دونوں جانب سے ہے

سائیں جی ہون تسیں ایڈے وی سائیں نا بنو بس کوئی ایک دروازہ بتادیں جہاں سے انصاف مانگا جا سکتا ہو ،سولہ ماہ انصاف کی چوکھٹ پر ترلے کرتے رہے کوئی التجا سننا بھی گوارہ نہیں کرتا ،وہ کیا کہتے ہیں تنگ آمد جنگ آمد
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)
سائیں جی ہون تسیں ایڈے وی سائیں نا بنو بس کوئی ایک دروازہ بتادیں جہاں سے انصاف مانگا جا سکتا ہو ،سولہ ماہ انصاف کی چوکھٹ پر ترلے کرتے رہے کوئی التجا سننا بھی گوارہ نہیں کرتا ،وہ کیا کہتے ہیں تنگ آمد جنگ آمد
پینڈو سائیں کی سب سے بڑی خوبی کیا ہوتی ہے ؟
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)
سائیں جی ہون تسیں ایڈے وی سائیں نا بنو بس کوئی ایک دروازہ بتادیں جہاں سے انصاف مانگا جا سکتا ہو ،سولہ ماہ انصاف کی چوکھٹ پر ترلے کرتے رہے کوئی التجا سننا بھی گوارہ نہیں کرتا ،وہ کیا کہتے ہیں تنگ آمد جنگ آمد

آپکے جنگی جذبے سے کس کافر کو انکار ہے لیکن یہ محاورہ تنگ آمد بجنگ آمد ہے
:(​
 
saeenji

Minister (2k+ posts)
سائیں جی ہون تسیں ایڈے وی سائیں نا بنو بس کوئی ایک دروازہ بتادیں جہاں سے انصاف مانگا جا سکتا ہو ،سولہ ماہ انصاف کی چوکھٹ پر ترلے کرتے رہے کوئی التجا سننا بھی گوارہ نہیں کرتا ،وہ کیا کہتے ہیں تنگ آمد جنگ آمد

آپ کی بات سے ١٠٠ صد متفق ہوں، لیکن ایک سوال کا جواب دیں کیا نواز شریف کے ٣٠ دن کے استفیٰ سے اس ملک کے مسائل حل ہو جایئں گے اور کیا نواز اپنا اثر و اسوخ کھو بیٹھے گا؟ حکومت تو پھر بھی پی ایم ل(ن) کی ہی قائم رہے گی، تو جس نے دھاندھلی کی تحقیقات میں مداخلت کرنی ہوئی وہ پھر بھی کرے گا..... ذرا ٹھنڈے دماغ سے سوچیں

:)
 
ح

حکایت جنوں

Guest

متوازن تجزیہ
:)
بہترین تحریر ، لگتا ہےا پنا بوریا بستر سمیٹنا پڑے گااگر بارسانے خود لکھا ہے، بارسا بتادو تشویش کی تو کوئی بات نہیں؟؟
:(​

حضور یہ تو آپ کسر نفسی سے کام لے رہے ہیں- آپ بہت صاف، سلیس اور رواں نثر نگاری کرتے ہیں- میں حیران ہوں کہ آپ نے صحافت کا شعبہ آخر کیوں نہ اختیار کیا- ہماری صحافت تو اب ایسے لوگوں کے قبضے میں ہے جن کا نہ تلفظ ٹھیک ہے اور نہ نثر- کامران خان جیسے صحافی جو کہنے کو تو اہل زبان ہیں مگر حال یہ ہے کہ ما وراء آئین کو مارواء آئین پڑھتے ہیں-غرض یہ کہ سخت قحط الرجال ہے- ایسے میں آپ جیسے لوگ صحافت کے لئے ایک نعمت ہوں گے- آپ سے تو سخت اختلاف بھی رہتا ہے اس لئے خوشامد نہیں کر رہا- جو دل میں ہے وہ کہ رہا ہوں
 
Back
Top