مسرت آحمد زیب کی حقیقت

مسرت آحمد زیب ریاستِ سوات کےوالی میانگل جہانزیب کی بہوں ہے۔ اِس نےمارچ 2013 میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی اور الیکشن کے فوراٰ بعد اسے خواتین کی نشست پر ایم این اے بنا لیا گیا۔ جس نے بھی خان صاحب کو اس خاتون کے ایم این اے بنانے کا مشورہ دیا ہوگا وہ بھی پارٹی کے ساتھ مخلص نہیں تھا۔ محترمہ نے اقتدار میں آتے ہی طاقت کا بےدریغ استمعال شروع کیا۔ اپنےگھرکے احاطے میں ایک مسجد کا وضوخانہ شامل کرنے سے شروع کرکے محترمہ نے اپنے اک پرانے بلڈ نگ پر ایک سکول بلڈنگ تعمیرکی جس میں پرانے بلڈ نگ سے باہرایک مشہوردرخت اورایک شہید کی قبرکو بھی شامل کیا اور تجاوزات کیے۔


اپنی کچھ متنازع زمینوں، جن کے کیسیز سالوں سے عدالتوں میں چل رہے تھے، ان کو ریوینوں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے زریعے اپنے نام کروایا اور پولیس کو دباؤ میں لا کر عوام کے خلاف استعمال کیا جس پر لو گ اس تحریک انصاف کے خلا ف ھو گئے جسے انہوں نے بھا ری مینڈ یٹ دیا تھا۔ اقتدار سے پیلے اس نے آرمی کے زریعے بھی کچھ لوگوں کو حراساں کرنے کی کوشش کی کیونکہ اس نے اپنے مفادات کیلئے آرمی میں بھی چند لوگوں کو اپنا ہمدرداور گرویدہ بنایا تھا۔

10 جولائی، 2014 کو اس کے اپنے یونین کونسل کے لوگ اس کے خلاف نکلے اور پریسں کانفرنسں کی ۔ عمران خان کو جب یہ سب کچھ پتہ چلا اور ان کو شواہد ملےتو انہوں نے اپنے ایک منتخب نمائندے کے سامنے یہ اظہار کیا کہ اس خاتون کا پارٹی میں کوئی مستقبل نہیں ہے اور وہ اسے ہٹانے کا موقع ڈھونڈ رہے تھے کہ اتنے میں پارٹی کا حکومت کے خلاف احتجاجاُ قومی اسمبلی سے استفعوں کا فیصلہ آیااور مسرت آحمد زیب نے استفعی نہ دے کر خود ہی اپنے آپ کو پارٹی سے نکلوانے کا انتظام کیا۔
یہ فوٹو البم ان تمام باتوں کا ثبوت پیش کر رہا ہے جن کا ذکر کیا گیا ہے۔

https://www.facebook.com/media/set/?set=a.773619022702874.1073741848.507393545992091&type=3

10646933_773619162702860_843772800503007231_n.jpg

10353042_773619152702861_3729359775126303604_n.jpg
 
Last edited by a moderator:

falcons

Minister (2k+ posts)
یہ وہی بی بی ہے جس نے استفی نہیں دیا تھا اور پارٹی نے اسے نکال دیا ہے
Expelled-PTI-MNAs-Musrat-Ahmed-Zaib-Nasir-Khattak-reached-NA-Members-applauded-them-by-thumping-of-Desks65033.jpg
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اسی لیے جب بھی ایسے کوئی پرانے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوتے ہیں مجھے بُہت دُکھ ہوتا ہے۔ اگر ان پرانے لوگوں نے کچھ کام کیے ہوتے تو پاکستان اس حال میں نہ ہوتا۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
خاتون تو جو بھی ہیں سو ہیں مگر بتاؤ اس سے پہلے یہ برائیاں کیوں چھپائے رکھیں؟ آج کیوں نظر آرہی ہیں؟
 

Jasmine Esfahani

Councller (250+ posts)
گالیوں ، مغلظات اور الزامات کے طوفان نے مسرت احمد زیب صاحبہ کا رخ کر لیا ہے ، سیاسی قطب نما بتاتا ہے کہ دھرنیوں کے سمیٹے جانے کے بعد گالیوں کی سونامی آے گی اور عمرانی طلسم میں مبتلا جنونی حسب معمول دوسروں کی پگڑی اچھالنے کے چکر میں اپنے چہرے پر مزید کالک ملیں گے ، الله نے شاید اس فتنے کو اسی طرح دفن کر دینا ہے
 

Back
Top