[h=1]وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ پورا نہیں ہوسکتا، خورشید شاہ
[/h] ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
حکومت وزیر اعظم کے استعفے کے علاوہ باقی مطالبات ماننے كے لئے تیار ہے، سید خورشید شاہ فوٹو: فائل
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کسی صورت پورا نہیں ہوسکتا۔
اسپیكر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمانی جماعتوں كے وفد نے ملاقات کی جس میں جلد قومی اسمبلی اور سینیٹ كے اجلاس بلانے پر اتفاق كیا گیا ہے، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات كرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے كہا كہ حكومتی وزرا نے اسپیکر قومی اسمبلی کو تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے مذاكرات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم كے استعفے كا مطالبہ تسلیم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ بھی یہی ہے كہ وزیر اعظم كو اس طرح استعفیٰ نہیں دینا چاہئے جبکہ حکومت اس مطالبے کے علاوہ باقی مطالبات ماننے كے لئے تیار ہے۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف كے استعفوں پر 10 پارلیمانی جماعتوں نے اسپیكر قومی اسمبلی سے بات كی ہے اور انہوں نے كہا ہے كہ استعفوں پر قانون كے مطابق كارروائی كریں گے۔