نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے وزیراعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کردیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے کابینہ ڈویژن کو طارق ملک کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
دوسری جانب ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ مستعفیٰ چیئرمین نادرا کے فوری طور پر بیرون ملک جانے پر پابندی بھی عائد کردی ہے، وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو استعفیٰ کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو بھیجنے کی ہدایات بھی دیدی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1668643948989153280
ایف آئی اے نے طارق ملک کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے ان کے بیرون ملک سفر پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6tarqalikchairmannadra.jpg