مساجد سے نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم پکڑا گیا

layyaah1121.jpg


راولپنڈی کی ایک مسجد سے نمازیوں اور اعتکاف میں بیٹھے افراد کا سازوسامان چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی خیابان سرسید مسجد سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم پر الزام ہے کہ وہ مساجد میں اعتکاف میں بیٹھے شہریوں اور نمازوں کا سامان چوری کرتا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم مختلف مساجد سے نمازیوں اور اعتکاف میں بیٹھے شہریوں کا سامان چوری کرلیتا تھا، ملزم کے قبضے سے موبائل فونز، شہریوں کے شناختی کارڈز اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے 2 لاکھ 83 ہزار روپے کی نقدی اور پانچ موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یادرہے کہ کچھ روز قبل لیہ میں چوری کی واردات میں ملوث اعتکاف میں بیٹھے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ساتھ مل کر 2 روز قبل موتی بازار میں درزی کی دکان میں چوری کی تھی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سے درزی کی دکان سے چوری کئے گئے 12 سوٹ برآمد کر لئے گئے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
اس کا کریٹیریا تو جرنیل بننے کا ہے یا پھر ایکسٹنشن زدہ فراڈیا ائرفورس چیف