ts_rana
Minister (2k+ posts)
بہت سارے لوگ سیہون شریف کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ میں ذرا اس مزار کی انتظامیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کروڑوں روپیہ اس دربار سے ہر ماہ کمایا جاتا ہے ۔ کیا اس سے پرائیویٹ گارڈز کا انتظام نہیں ہوسکتا اور کوئی چھوٹا سا ہسپتال نہیں کھولا جا سکتا؟ وہ تمام پیسا جاتا کہاں ہے؟ مزاروں سے حاصل ہونے والے پیسے کا حساب کتاب کون رکھتا ہے ؟ کیا اس کا آڈٹ ہوتا ہے ؟
مان لیا کہ حکومت بے حس اور بے ایمان ہے لیکن جو ذمہ داری مزار کی انتظامیہ کی تھی وہ اس نے کیوں ادا نہیں کی ؟ چھوٹا سا کاروبار شروع کرنے والے بھی کسی نہ کسی طرح سے اپنے بجٹ کے حساب سے سیکیورٹی کا بندوبست کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جہاں پر ہزاروں لوگ روزانہ آرہے ہوں وہاں یہ انتظام کیوں نہیں ؟ جب کہ ہزاروں روپوں کے روزانہ نذرانے بھی حاصل کئے جا رہے ہوں۔ تنقید کرنا اور اور دوسرے کو قصور وار ٹھہرانا آسان لیکن ذمہ داری سے کام کرنا مشکل۔

- Featured Thumbs
- https://i.dawn.com/primary/2017/02/58a687925b9fb.jpg
Last edited by a moderator: