مریم نواز آج کل میڈیکل چیک اپ کیلئے جنیوا میں موجود ہیں جہاں نوازشریف بھی انکے ہمراہ ہیں، کچھ صحافیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مریم نواز میں گلے کےکینسر کی تشخیص ہوئی ہےجبکہ ن لیگی ذرائع واضح طور پر تصدیق یا تردید نہیں کررہے۔
جنیوا میں مریم نواز کے مہنگے برانڈ کے سکارف، گلاسز، فرکوٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔مریم نواز ایک جاذب نظر شخصیت کی مالک ہیں اور اپنے مہنگے پہناوے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے انکے مہنگے ترین برانڈز کے گلاسز، فرکوٹ اور سکارف پر خوب تبصرے کئے جبکہ ماضی میں انکے کپڑوں اور جوتوں پر بے تحاشہ تبصرے سامنے آچکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے کرسچن ڈائر کمپنی کے جو سن گلاسز پہنے ہوئے تھے وہ انتہائی مہنگے برانڈ کے ہیں۔جبکہ سکارف اور فرکوٹ بھی انتہائی مہنگے ہیں۔
ایک صارف نے برانڈ کی تصویر اور قیمت شئیر کرتے کہا کہا کہ بلیوبیری کیشمیئر اسکارف $590، امریکہ میں یہ ڈائور چشمے $590 سے $860 کے درمیان، اور وہ فر کوٹ تقریباً $10,000 کا ہے۔ لیکن اصل سوال یہ ہے کہ اس کوٹ کے لیے کتنے جانوروں کو مارا گیا۔
اسکا مزید کہنا تھا کہ میری رائے میں، مریم ایک غیر محفوظ، بے حس، خودغرض نرگسیت پسند اور بے حس شخصیت کی مالک ہیں۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کرسچن ڈائر کمپنی کے جو سن گلاسز پہنے ہوئے تھے انکی قیمت 378 یورو ہے جو ے جو کہ 111,618.22 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ #Burberry کا سلک اسکارف $450 میں ہے، یعنی 125,077.50 پاکستانی روپے۔
پاکستان کی معیشت نیچے جا رہی ہے لیکن ان کرپٹ لوگوں کو پرواہ نہیں۔ یہ لوگ چوری کرتے ہیں اور خود پر خرچ کرتے ہیں۔
ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ مریم نواز نے جو فر کوٹ پہن رکھا تھا اسکی قیمت اس وقت 24,000 ڈالر سے 71,000 ڈالر کے درمیان ہے، چشمے کی قیمت 1,140 ڈالر ہے، اور Hermes Birkin بیگ 60,000 ڈالر میں ہیں۔ یہ سب پاکستانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
صبیح کاظمی نے تبصرہ کیا کہ مہنگائی ختم ہورہی ہے پنجاب میں مریم نواز۔۔۔۔ فر کوٹ ہے اس وقت 24ہزار ڈالر سے لے کر 71 ہزار ڈالر کا ہے، عینک کی قیمت 1140 ڈالر، ، Hermes Birkini کے بیگ جو کہ 60ہزار ڈالر کے ہیں وہ اٹھا کر پاکستانیوں کا مزاق اڑاتے ہوئے
تیمور جھگڑا نے تبصرہ کیا کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے— جیسے کہ جدید دور کی ماری انٹونیٹ جو عام لوگوں کی مشکلات سے بالکل غافل ہے۔ جب لوگ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اس وقت میں عیش و عشرت کا یہ منظر انتہائی غیر حساس اور بے توجہی کا مظہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ کیا اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے، یا وہ حقیقت سے بالکل کٹ چکے ہیں، جس سے عوام اپنے رہنماؤں کی ترجیحات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
اس پر شمائلہ نامی ایک صارف نے کہا کہ مریم نواز کو پیسے خرچ کرنا خوب آتا ہے— یورپ کا سفر، €1000 سے زیادہ کا فر کوٹ، چشمے، بر بری اسکارف وغیرہ۔ جبکہ لاہور کی عوام آلودگی اور دم گھٹنے کی کیفیت سے گزر رہی ہے۔