کسانوں کے کھیت جلنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں دوسری جانب مسلم لیگ ن کے جلسے میں گانے بجنے کی آوازیں آ رہی ہیں تاہم کسانوں کے جلتے کھیتوں پر کوئی کان نہیں دھر رہا۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ "ادھر ن لیگ کے جلسے میں گانے چل رہے تھے اور ادھر گجرات کے کسانوں کے کھیت جل رہے تھے۔ ن لیگی جلسہ میں آتشبازی اور ملک میں شوبازی - نتائج آگ اور بربادی"
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ نواز کی قیادت نے گجرات میں جلسہ کیا، عینی اسی وقت جلسہ گاہ سے کچھ دور کھیتوں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تاہم جلسے میں شریک وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اس حوالے سے کچھ نہ کہا اور جلسے میں مصروف رہے۔